{AF}
عبدالرشید ترابی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد پاکستان پہنچ گئے {/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی رابطہ عالم اسلامی اور ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ کے زیر اہتمام سعودی عرب میں کانفرنسز میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دورے پر گئے ترجمان کے مطابق انہوں نے چاروں براعظم سے آئے ہوئے اسلامی تحریکوں کے قائدین حکومتوں کے نمائندوں اور حکمرانوں سے ملاقاتیں کیں،مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان کو تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا اور اس دورے کے بعد واپس آگئے۔