آزاد خطے میں حقیقی اسلامی انقلاب کو اب کوئی بہروپیا روک نہیں سکتا،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr khalidآزاد خطے میں حقیقی اسلامی انقلاب کو اب کوئی بہروپیا روک نہیں سکتا،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}

ہندوستان اپنے عہد اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے،بیس کیمپ کو اقتدار کا ریس کیمپ بنانے والے بے نقاب ہو چکے ہیں،عوام مسائل کے حل کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ آزاد خطے میں حقیقی اسلامی انقلاب کا راستہ اب کوئی بہروپیا روک نہیں سکتا،حقیقی اسلامی انقلاب اس خطے کا مقدر ہے اور اسی میں عوام کے مسائل کا حل بھی مضمر ہے،مصر،تیونس،ترکی سمیت دیگر اسلامی ممالک کے عوام اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ ان کے مسائل کا حل اور ان کے دکھوں کا مداوا اسلامی نظام کے نفاذ میں ہی ہے ،قرآن و سنت کے نظام کے بغیر دنیا کا اور کوئی نظام ہمارے مسائل حل نہیں کر سکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے آئرلینڈ طرز اور دیگر آپشنز کی باتیں کرر ہا ہے کشمیری حق خودارادیت کے سوا کسی حل کو تسلیم نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور اسلامی انقلاب ہمارا مشن ہے جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک دین کی دعوت پہنچائیں ان کو اپنی جماعت میں شامل کریں رائے عامہ منظم کریں تا کہ خطے میں حقیقی عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم ہو سکے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر