{AF}
کشمیر قوم اور تمام سیاسی جماعتیں حق خودارادیت کے حصول کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہیں،عبدالرشید ترابی{/AF}
پاکستان میں نو منتخب پارلیمنٹ نے بھی کشمیر پر قومی موقف کا احیا کیا ،مشرف پالیسی کا ازالہ وقت اور حالات کی ضرورت تھی،سب کو احساس ہو گیا ہے کہ حق خودارادیت کے حصول کے سوا کشمیر کے مسئلے کا حل کسی کو بھی قبول نہیں،خلیجی ممالک سمیت پوری امت ہندوستان کی طرف سے کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ کہنے کی رٹ کو مسترد کرتی ہے ،عرب امارات میں آزمائش کی ہر گھڑی میں کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے،عرب امارات میں بڑی تعداد میں ہندوستان سے لوگ مقیم ہیں کشمیری کمیونٹی ان کو مسئلہ کشمیر کے حقائق سے آگاہ کرے تا کہ ہندوستان کے اندر رائے عامہ کشمیریوں کا پہلے سے زیادہ ساتھ دے،تارکین وطن بیس کیمپ کے حقیقی کردار کو بحال کرنے کے لیے بھی کردار ادا کریں دبئی،ابو ظہبی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں حق خودارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہیں،مسئلہ کشمیر کا واحد اور دیر پا حل کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرنے میں ہی مضمر ہے،پاکستان میں نو منتخب پارلیمنٹ نے بھی اپنے قومی موقف کا احیا کیا ہے اور جنرل مشرف کی غلط پالیسیوں کے ازالے کا احساس بھی ہو گیا ہے ،پوری امت اور خلیجی ممالک ہندوستان کی طرف سے کشمیر کو اٹوٹ انگ کی رٹ مسترد کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیری کمیونٹی کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ عرب امارات نے آزمائش کی ہر گھڑی میں کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے بالخصوص زلزلے کے بعد بحالی کے کام میں بھرپور کردار ادا کیا اورآج تک بھی بحالی کے پروگرام جاری ہیں انہوں نے کہاکہ کشمیری کمیونٹی کی ذمہ داری ہے کہ یہاں ہندوستان سے بھی بڑی تعداد میں لوگ مقیم ہیں ان کو بھی کشمیر کے حقائق سے آگاہ کیا جائے اور ان کی رائے کو کشمیریوں کی حمایت میں ہموار کیا جائے تا کہ ہندوستان کے اندر کشمیریوں کی حمایت میں پہلے سے موجود رائے میں اضافہ ہو تاکہ ہندوستان کے عوام اپنی حکومت پر دباؤ بڑھائیں تا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق کشمیریوں کا بنیادی حق فراہم کرے،انہوں نے کہا کہ تارکین وطن بیس کیمپ کے حقیقی کردار کی بحالی اور یہاں عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں جب تک بیس کیمپ میں عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم نہیں ہو گا اور بیس کیمپ حقیقی بیس کیمپ نہیں بنے گا اس وقت تک تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانا تو درکنار مقبوضہ کشمیر کے ان بھائیوں کو جو آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں ان کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تمام تر تعصبات سے بالا تر ہو کر حقیقی اسلامی انقلاب اور اسلامی معاشرے کے قیام کی جدوجہد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا کردار تحریک آزادی کشمیر اور خدمت کے میدان میں شاندار ہے انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کشمیریوں کے سفیر بن کر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں اورہندوستان کو ہر سطح پر بے نقاب کریں۔