کشمیری عوام حق خودارادیت اور وحدت کشمیر پر کوئی کمپرمائز نہیں کریں گے،نورالباری

{AF}noor ul bariکشمیری عوام حق خودارادیت اور وحدت کشمیر پر کوئی کمپرمائز نہیں کریں گے،نورالباری {/AF}

تحریک کشمیر برطانیہ مسئلہ کشمیر کو سفارتی محاذ پر بھرپور انداز سے اجاگر کررہی ہے،فہیم کیانی 5لاکھ کشمیریوں نے آزادی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کر دئیے ہیں وہ آزادی کے سوا کوئی آپشن قبول نہیں کریں گے،ہندوستان عملاً کشمیر میں اپنی شکست تسلیم کر چکا ہے اپنے حصے بخرے ہونے سے قبل کشمیر چھوڑ دے،عالمی برادری اور خاص کر برطانیہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی پہلے سے زیادہ حمایت کررہا ہے ،یہ تحریک کشمیربرطانیہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ،احباب جمعیت کی طرف سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم اکرم کیانی کے اعزا ز میں دئیے گئے استقالیہ سے سابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ جہانگیر خان،شباب ملی کے صدر امجد یعقوب،جموں وکشمیراسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم راجہ نزاکت علی خان،نثار شائق،ڈاکٹر عصمت اﷲ،واجد عباسی،نثار صابر،میر محمد سمیت دیگر قائدین کا خطاب اسلام آباد( پ ر) احباب جمعیت کی طرف سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم اکرم کیانی کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر نور الباری نے کہا ہے کہ کشمیری حق خودارادیت اور وحدت کشمیر پر کوئی کمپرمائز نہیں کریں گے،جماعت اسلامی اول روز سے جو موقف اختیار کیا ہے اسی پر ڈٹی ہوئی ہے جس کی وجہ سے آج پوری قوم سید علی گیلانی اور عبدالرشید ترابی کی پشت پر ہے،تحریک کشمیر برطانیہ کے نوجوان راہنما فہیم کیانی جو تحریک کی نمائندگی کر رہے ہیں بھی اسی سلسلے کا حصہ ہیں تحریک کشمیر برطانیہ ہی کی کاوشوں اور کوششوں سے آج برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ وہاں کے انسانی حقوق کے ادارے اور عوام کشمیریوں کے حقوق کی بات پہلے سے زیادہ شد و مد کے ساتھ کر رہے ہیں،مولانا عبدالباری بانی جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے سیاسی ،سفارتی اور عسکری کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ہر محاذ کو اہمیت دی اور اسی سلسلے کو عبدالرشید ترابی،اعجاز افضل،فہیم کیانی ،محمد غالب سمیت دیگر قائدین اسی موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ 5لاکھ شہداء نے جانوں نے نذرانے پیش کردیے ہیں اب وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم اکرم کیانی نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ اول روز سے تحریک آزادی کشمیر کو سفارتی محاذ پر بھرپور انداز سے اجاگر کر رہی ہے ،برطانیہ میں تمام سیاسی اور سماجی جماعتوں اور تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم میں لا کر ملین مارچ کریں گے جو تحریک آزادی کشمیر کی تقویت کا باعث ہو گا اور اس سے بین الاقومی سطح پر مسئلہ کشمیر کو تقویت ملے گی اور ہندوستان بے نقاب ہو گا،انہوں نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ کی کاوشوں اور کوششوں سے برطانیہ کے ایوانوں میں اس مسئلے پر بات چیت شروع ہو چکی ہے ممبران پارلیمنٹ کھل کر کشمیریوں کی حمایت کررہے ہیں جو خوش آئند ہے،تحریک کشمیر برطانیہ عالمی سطح پر اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے مزید اقدامات اور اہداف طے کر رہی ہے،انہوں نے کہاکہ برطانیہ اس مسئلے کا عینی شاہدہے اوربرطانیہ کی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے کردار ادا کرے،انہوں نے کہا کہ کشمیری چاہتے ہیں کہ پر امن طریقے سے ان کا بنیاد ی اور پیدائشی حق مل جائے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے قائد جوہر لعل نہرو کے وعدے کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیں انہوں نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں تحریک کشمیر برطانیہ سیاسی اور علاقائی اختلافات سے بالا تر ہو کر خالصتاًکشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے دور میں اور منظم اور متحد ہو کر جدوجہد کی جائے گی، استقالیہ سے سابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ جہانگیر خان،شباب ملی آزاد کشمیرکے صدر امجد یعقوب،جموں وکشمیراسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم راجہ نزاکت علی خان،نثار شائق،ڈاکٹر عصمت اﷲ،واجد عباسی،نثار صابر،میر محمد سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر