ہندوستان کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حق خودارادیت فراہم کرے یہی مسئلے کا واحد حل ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiہندوستان کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حق خودارادیت فراہم کرے یہی مسئلے کا واحد حل ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے سوا کسی اور حل کو قبول نہیں کریں گے،ہندوستان عالمی برادری کو گمراکرنے کے لیے آئے روز شوشے چھوڑتا ہے،ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں بد ترین مظالم ڈھا رہا ہے ،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور ادارے نوٹس لیں،تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر کشمیریوں کی آواز کو دنیا بھر میں پہنچائیں،کشمیریوں نے 5لاکھ شہداء پیش کیے ہیں وہ آزادی کے سواکوئی حل قبول نہیں کریں گے،کشمیریوں نے ہند وستان کی 8لاکھ فوج کو میدان میں شکست سے دوچار کر دیا ہے تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ اور پاکستان اپنا مطلوبہ کردار ادا کریں الریاض( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے یہی مسئلے کا واحد اور دیر پا حل ہے،کشمیری آؤٹ آف باکس کسی حل کو تسلیم نہیں کریں گے،ہندوستان اقوام متحدہ کی قراردادوں سے فرار کے لیے آؤٹ آف باکس حل کی باتیں کر رہاہے کشمیری کسی بھی ضرب اور تقسیم کے فارمولے کو تسلیم نہیں کرتے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تارکین وطن کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ لاکھوں تارکین وطن کشمیریوں کے سفیر ہیں اور وہ بین الاقوامی محاذ پرمسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ تارکین وطن بین الاقوامی قوانین اور جن ممالک میں رہ رہے ہیں ان ممالک کے قوانین کی پابندی کرتے ہوئے اپنے مسئلے کو دنیا کے سامنے پیش کریں،کشمیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کو ئی سرحد ی تنازعہ نہیں ہے بلکہ یہ سوا کروڑ کشمیریوں کے بنیادی حق حق خودارادیت کا مسئلہ ہے کشمیریوں کے اس حق کو عالمی برادری نے تسلیم کر رکھا ہے اور خود ہندوستان نے عالمی برادری کے سامنے یہ عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے گا انہوں نے کہا کہ ہندوستان طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کے اس حق کو غصب کیے ہوئے ہے اور کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے اس حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اپنے حق کے حصول کے لیے مزاحمت کا حق اقوام متحدہ کشمیریوں کو فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اور عالمی برادری ہندوستان پردباؤ بڑھائے تا کہ وہ کشمیریوں کا بنیادی حق حق خودارادیت فراہم کرے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہندوستان نے سید علی گیلانی سمیت کشمیری قائدین کو پابند سلاسل رکھا ہوا ہے کچھ عرصہ قبل سید علی گیلانی کو عوامی جلسوں میں آنے کی اجازت ملی تو لاکھوں کشمیری گھروں سے نکل آئے جس سے خوفزدہ ہو کر ہندوستان نے پھر سید علی گیلانی کو نظر بند کر دیا ،سید علی گیلانی کی بگڑتی ہوئی صحت کی ذمہ دار ہندوستان حکومت ہے سید علی گیلانی کو جمعہ اور عیدین کی نمازیں ادا کرنے تک کی اجازت نہ دینا بد ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیری پر عزم ہیں اور ہر قیمت پر ہندوستان سے آزادی چاہتے ہیں ہندوستان طاقت کی بنیاد پر ان کو غلام نہیں رکھ سکتا،کشمیریوں نے 5لاکھ شہداء پیش کیے ہیں وہ آزادی کے سواکوئی حل قبول نہیں کریں گے،کشمیریوں نے ہند وستان کی 8لاکھ فوج کو میدان میں شکست سے دوچار کر دیا ہے تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ اور پاکستان اپنا مطلوبہ کردار ادا کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر