بے روزگاری کے خاتمے اور زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سعودی عرب میں جاری بڑے منصوبوں پر کام کے لیے افرادی قوت کشمیر اور پاکستان سے لانے کااہتمام کیا جائے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiبے روزگاری کے خاتمے اور زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سعودی عرب میں جاری بڑے منصوبوں پر کام کے لیے افرادی قوت کشمیر اور پاکستان سے لانے کااہتمام کیا جائے،عبدالرشید ترابی {/AF}

سعودی عرب میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے مسائل حل کیے جائیں،مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ٹھوس اور جامعہ حکمت عملی کے تحت سفیر اپنا کردار ادا کریں،سعودی عرب چونکہ OICکا ہیڈ کواٹر بھی ہے اس سے استفادے کے لیے بھی حکمت عملی واضح کی جائے،9لاکھ کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کو قانونی سٹیٹس بحال کروایا،مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے ریاض( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر محمد نعیم خان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے کہا کہ سعودی عرب میں بڑے منصوبوں پر رواں کام میں کشمیری اور پاکستانی مین پاورز کو لانے کا اہتمام کیا جائے اس سے بے روزگاری کا خاتمہ بھی ہو گا اور زرمبادلہ میں اضافہ بھی ہو گا ،کشمیری اور پاکستانی مین پاور یہاں اپنا روزگار بھی بہتر کرے گی اور ملک و ملت کے لیے بھی موثر ثابت ہو گی،سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان اور کشمیر کی مین پاور کو ترجیح دی اور اس موقع سے مزید فائدہ اٹھایا جائے ،عبدالرشید ترابی نے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کو بتایا کہ OICکا ہیڈ کواٹر بھی سعودی عرب میں ہے اس موقع سے بھی فائدہ اٹھاتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے ،سعودی عرب کی جامعات میں طلبہ کے داخلے اور وظائف کا بھی خصوصی بندوبست کیا جائے،بالحصوص ان طلبہ کو یہاں داخلے دئیے جائیں اور وظائف دئیے جائیں جو ہندوستان نے اپنی یونیورسٹیوں سے نکال دئیے ہیں،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کشمیریوں اور دیگر اقلیتوں کو تحفظات ہیں ان کی زندگیوں کو خطرہ ہے کشمیری خاص ہندوستان کا ہدف ہیں OICکے رکن ممالک اپنے اپنے ممالک کی درس گاہوں میں کشمیریوں کے لیے داخلوں کا خصوصی کوٹہ مقرر کریں اور ان کے لیے وظائف کا بھی انتظام کریں،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستان کمیونٹی یہاں کے قانون کی پابندی کریں اور سعودی قانون کے اندر رہتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے سفیر بنیں،اس موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر محمد نعیم خان نے کہا کہ ان کی خصوصی کاوشوں اور سعودی حکومت کی نرمی کی وجہ سے 9لاکھ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کو قانون کے مطابق بحالی کا سٹیٹس دلوایا،ہماری کوشش ہے کہ یہاں کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مسائل زیادہ سے زیادہ حل ہوں اور ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ان کو آزادی کی منزل سے کوئی دور نہیں کر سکتا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر