{AF}
اسلامی تعلیمات اپنائے بغیر معاشرے میں تبدیلی نہیں آ سکتی،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}
جماعت اسلامی قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے لیے میدان جہا دمیں ہے،کارکن ممبر سازی مہم اور وارڈز کی سطح پر موثر تنظیم قائم کرنے کے لیے اپنے گھروں سے نکلیں،تبدیلی اور حقیقی اسلامی انقلاب کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،قرآن و سنت کے نظام کو لائے بغیر ہمارے مسائل حل ہونے کے بجائے ان میں اضافہ ہو گا،گزشتہ 66سالوں سے روایتی پارٹیاں اور قیادت عوام کو بے راہ ور کیے ہوئے ہے راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات اپنائے بغیر معاشرے میں تبدیلی نہیں آ سکتی جماعت اسلامی قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے لیے میدان جہاد میں ہے تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور حقیقی اسلامی انقلاب کے لیے قوم کو 1947ء کی طرح منظم اور متحدہو کر نکلنا ہو گا جن مقاصد کے لیے یہ خطہ آزادہوا تھا وہ تا حال تشنہ ہیں،جماعت اسلامی اسلامی انقلاب اور قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کا جھنڈا لے کر نکلی ہے عوام اس کا ساتھ دیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے دعوتی مہم کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے اور عوامی مسائل کے حل کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،روایتی پارٹیوں اور قیادتوں نے گزشتہ 66سالوں سے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا عوام جب تک اس نظام اور اس قیادت کو تبدیل نہیں کریں گے ان کے مسائل حل نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ آج ہم جن مسائل کا رونہ رو رہے ہیں وہ ان ہی جماعتوں اور قیادتوں نے پیداکیے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کلمے والا جھنڈا لے کر نکلی عوام 1947ء کی طرح منظم اور متحدہوکر اس جھنڈے تلے تبدیلی کی جدوجہد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،انہوں نے کہاکہ کارکن وارڈز کی سطح تک موثر تنظیم کے قیام کے لیے اور معاشرے میں پھیلے ہوئے اچھے اور تبدیلی کے خوہاں لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کریں تا کہ نظام کو تبدیل کیا جا سکے اس نظام کے ہوتے ہوئے نہ تو ایمان بچایا جا سکتا ہے اور نہ ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں ایمان بچانے کا ایک ہی راستہ ہے کہ اللہ کے دین کے قیام کے لیے جدوجہد کی جائے۔