نواز شریف کی طرف سے کشمیریوں کو این ایف سی ایوارڈ دینے کا اعلان خو ش آئندہے،شیخ عقیل الرحمن

{AF}sh-aنواز شریف کی طرف سے کشمیریوں کو این ایف سی ایوارڈ دینے کا اعلان خو ش آئندہے،شیخ عقیل الرحمن {/AF}

ایرا 27ارب روپے ریلیز ہونے پر رواں منصوبوں کو مکمل کرے ،مظفرآباد کے 104منصوبوں سمیت دیگر متاثرین زلزلہ کے علاقے میں منصوبوں کو مکمل کیا جائے،نیلم ہائیڈل پراجیکٹ سے کراچی سمیت پاکستان کو بجلی فراہم کرنے سے قبل کشمیر کی ضرورت پوری کی جائے،حکومت اور اپوزیشن کی آپس کی لڑائی سے عوام پریشان ہیں،عوام کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و چیئرمین کل جماعتی کانفرنس مظفرآباد شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی طرف سے کشمیریوں کو این ایف سی ایوارڈ کے مطابق بجٹ میں حصہ دینے کا اعلان خوش آئند ہے اس سے آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی سمیت دیگر منصوبوں کو جاری رکھنا اور نئے منصوبوں کا آغاز کرنا آسان ہو جائے گا 27ارب روپے ایرا کی طرف سے رواں منصوبوں پر کام کو جاری رکھنے کے لیے جاری کرنا بھی خوش آئند ہے مظفرآباد کے 104منصوبوں سمیت متاثرین زلزلہ کے دیگر علاقوں میں بھی نا مکمل منصوبوں کو بھی پہلے مرحلے پر مکمل کیا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر ضلع سید نذیر حسین شاہ سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،شیخ عقیل الرحمن نے کہا کہ تعمیراتی کام بند پڑا ہے حکومت اور اپوزیشن کی آپس کی لڑائی سے عوام پریشان ہیں اس لڑائی کو ختم ہونا چاہیے صحت مند اور تعمیری تنقید اپوزیشن کا حق ہے تنقید برائے تنقید سے کچھ حاصل نہیں ہو گا حکومت کو غلط اقدامات سے روکنا اور درست راستے پر گامزن کرنا اپوزیشن کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ نیلم ہائیڈرل پراجیکٹ بغیر کسی معاہدے کے جاری ہے اور اب کراچی والوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں سے پیدا ہونے والے بجلی ان کو فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ پہلے کشمیریوں کی ضرورت کو پورا کیا جائے اور اس کے بعد پاکستان کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا اہتمام کیا جائے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری تھی کہ وہ پاکستان کے ساتھ معاہدہ کرتی جس سے کشمیریوں کو فاہدہ ہوتا اور پاکستان کو بھی اچھا پیغام جاتا مگر حکومت نے ابھی تک ایسا نہیں کیا جو کہ بد ترین غفلت ہے کشمیری پاکستانیوں سے بھی زیادہ پاکستانی ہیں 5لاکھ کشمیریوں نے پاکستان کی تکمیل کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر