جماعت اسلامی کی اپیل پر سید علی گیلانی کی صحت یابی کے لیے دعائیہ تقریبات کا انعقاد

{AF}jm-lجماعت اسلامی کی اپیل پر سید علی گیلانی کی صحت یابی کے لیے دعائیہ تقریبات کا انعقاد {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی اپیل پر سید علی گیلانی کی صحت یابی کے لیے آزاد کشمیر بھر میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ترجمان کے مطابق آزاد کشمیر،گلگت بلتستان پاکستان میں مقیم مہاجرین سمیت اورسیز کشمیریوں نے سید علی گیلانی کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں،مکہ مکرمہ میں دعائیہ تقریبات میں جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے شرکت کی،پونچھ میں دعائیہ تقریباب میں سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر سردار اعجاز افضل،قائمقام امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود نے شرکت کی،پاکستان میں مقیم مہاجرین کے زیر اہتمام دعائیہ تقریبات میں مہاجرین مقیم پاکستان کے امیر و نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر نورالباری ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمود الحسن چودھری نے شرکت کی،مظفرآباد دعائیہ تقریب میں شیخ عقیل الرحمن نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر امیر ضلع نذیر شاہ شریک ہوئے باغ میں عثمان انور ،نثار شائق ،کوٹلی میں عبدالحمید چوہدری،میر پور میں مولانا عتیق الرحمن،بھمبر میں امجد یوسف شریک ہوئے،پلندری میں ارشد ندیم،ہٹیاں بالا میں پروفیسر شوکت ،نیلم میں فرید پائر دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام دعائیہ تقریبات سید علی شاہ گیلانی کی مکمل صحت یابی تک جاری رہیں گئیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر