{AF}
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی دورے پرپاکستان پہنچ گئے {/AF}
اسلام آباد( پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،ترجمان کے مطابق تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی کھوئی رٹہ میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کریں گے16مارچ کو اسلام آباد میں تقریبات سے خطاب کریں گے،ان کی پاکستان آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا،تحریک کشمیر برطانیہ مظلوم کشمیریوں کی آواز کو پورے یورپ میں پہنچا رہی ہے تحریک کشمیر برطانیہ کی محنتوں اور کاوشوں سے برطانوی ممبران پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر پر حمایت کر رہے ہیں ،تحریک کشمیر برطانیہ مظلوم کشمیریوں کی آواز کو ہر فورم پر بھرپور انداز سے اٹھا رہی ہے۔