{AF}
باغ میں جماعت اسلامی کی کال پر دھرنا سڑکیں بلاک پل پر لوگ دھرنا دے کر بیٹھ گئے {/AF}
ایک ماہ تک حکومت نے باغ کے مسائل حل نہ کیے تو مظفرآباد کی طرف مارچ کریں گے اور اسمبلی کا گھیراؤ کی دھمکی تھب پنیالی روڈ بھونٹ تا کوپرا ٹوپی روڈ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم سمیت دیگر اداروں میں اشتہارات دیئے بغیر تقرریاں فوری منسوخ کی جائیں،نثار شائق دھوندار ،جگلڑی روڈ پر اربوں روپے لگانے کے باوجود بارش نے پول کھول دیا اس کی فوری تحقیقات کی جائیں،ویمن یونیورسٹی میں 220غیر قانونی تقریروں جو کوٹ بھی فیصلہ دے چکی ہے اس پر فوری کاروائی کی جائے،چائنہ کمپنی کی طرف سے 12ارب روپے باغ شہر کی تعمیر و ترقی میں کی جانے والے کرپشن کی تحقیقات کی جائے،DHQاور ضلعی ہسپتال کی تعمیر اور سیوریج کی تعمیر میں سست روی مجرمانہ غفلت ہے باغ( پ ر) جماعت اسلامی وسطی باغ کی کال پر احتجاجی دھرنا ٹریفک دونوں طرف سے بند اور لوگ پل پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے،مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر بحال کر بحال کر میرٹ بحال کرو کے نعرے درج تھے لوگ حکومت اور وزراء کے خلاف نعرے لگا رہے تھے،اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع باغ کے سیاسی امور کے چیئرمین نثار شائق نے کہا کہ تھب پنیالی روڈ بھونٹ تا کوپرا ٹوپی روڈ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم سمیت دیگر اداروں میں اشتہارات دیئے بغیر تقرریاں فوری منسوخ کی جائیں،دھوندار ،جگلڑی روڈ پر اربوں روپے لگانے کے باوجود بارش نے پول کھول دیا اس کی فوری تحقیقات کی جائیں،ویمن یونیورسٹی میں 220غیر قانونی تقریروں جو کوٹ بھی فیصلہ دے چکی ہے اس پر فوری کاروائی کی جائے،چائنہ کمپنی کی طرف سے 12ارب روپے باغ شہر کی تعمیر و ترقی میں کی جانے والے کرپشن کی تحقیقات کی جائے،DHQاور ضلعی ہسپتال کی تعمیر اور سیوریج کی تعمیر میں سست روی مجرمانہ غفلت ہے،انہوں نے کہا کہ سردار قمرالزمان اور کرنل نسیم جو باغ کی پسماندگی کے ذمہ دار ہیں وہ برادری ازم کے مردہ گھڑوں کو اکھا ڑ کر تعفن معاشرے میں پھیلا رہے ہیں باغ کے غیور عوام بیدار ہو چکے ہیں اور نوجوان جو آج بڑی تعداد میں یہاں موجود ہیں انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ برادری ازم کے بتوں کو پہلے بھی پاش پاش کر چکے ہیں اور اب بھی کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ کتنی بد قسمتی کی بات ہے کہ باقی اضلاع میں حکومت اور اپوزیشن مل کر کام کر رہے ہیں مظفرآباد کی مثال ہمارے سامنے ہے مگر باغ میں کرنل نسیم اور قمرالزمان تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں سردار قمرالزمان نے اپنے محصوص ٹولے کو نوازنے کے لیے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ہیں نوجوان ڈگریاں لیے دربدر ہیں مگر جیالے نوازے جا رہے ہیں انہوں نے نوجوانون سے کہا کہ وہ اٹھیں اور بیداری کا ثبو ت دیں تا کہ اس نظام کو ختم کر کے منصافانہ نظام قائم کریں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ماہ کے اندر اندر باغ کے مسائل حل نہ کیے تو باغ سے ہزاروں لوگ مظفرآباد کی طرف مارچ کریں گے اور اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے اور ہمارا گھیراؤ مجاور حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا مظاہرین سے امیر حلقہ مولانا ہدایت اﷲ،حاجی افراہیم،خورشید چغتائی،فاروق شاہ،نزاکت ،مولانا شوکت صدیقی،صوبیدار رزاق،ماسٹر حمید،سردار آصف نقی،صوبیدار طفیل،جاوید،راجہ طاہر،سردار مرتضیٰ مغل،سردار الطاف اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔