{AF}
آزاد کشمیر کے انتخابات میں وفاق کی مداخلت کو روکنے کے لیے تمام پارٹیاں مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}
ایکٹ 74میں ضروری ترامیم کر کے آزاد خطے کو تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے،وفاقی حکومت آزاد کشمیر کو NFCایوارڈ کے مطابق حصہ دے،نظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،جماعت اسلامی کے کارکن مارچ کے اختتام تک ریاست بھر میں وارڈز کی سطح تک تنظیم قائم کریں راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں وفاق کی طرف مداخلت کی وجہ سے جو تلخی پیدا ہوتی ہے اس کو ختم کرنے کے لیے تمام پارٹیاں وفاق کے عدم مداخلت کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کریں تا کہ شفاف انتخابات کے ذریعے جو بھی حکومت بنے وہ مرکز کے لیے قابل قبول ہو اور مرکز فنڈز فراہم کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دعوتی مہم کے دوران اجتماعات سے خطاب اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ایکٹ 74میں ضروری ترامیم کر کے آزاد خطے کو تحریک آزاد ی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنایاجائے انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،معاشرے کے اچھے اور تبدیلی چاہنے والے افراد جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں تا کہ اس فرسودہ اور باطل نظام سے جان چھڑائی جا سکے،ہمارے تمام مسائل اس باطل اور فرسودہ نظام کے پیدا کر دا ہیں جب تک ہم اس نظام کو تبدیل کر کے اس کی جگہ اسلام کا عادلانہ اور منصافانہ نظام قائم نہیں کریں گے اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اﷲ کے دین کے غلبے کی دعوت لے کر اٹھی ہے اور یہی دعوت تمام انبیاء ؑ نے دی ہے ،نبی ؐ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور دین کا ابلاغ اس امت کے ذمہ ہے انہوں نے کہا کہ مغرب کے سارے دئیے ہوئے نظام فیل ہو چکے ہیں انسانیت متبادل نظام کی تلاش میں ہے اور وہ نظام اسلام کا نظام ہے آج مغرب اس نظام سے خوفزدہ ہو کر اس کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے اگر کسی ایک اسلامی ملک میں بھی یہ نظام اپنی روح کے ساتھ نافذ العمل ہو جائے تو ساری ریاستیں اسلام کی طرف مائل ہوں گی،اسی خوف سے مغرب اس نظام کو نافذ نہیں ہونے دیتا اور اس میں سب سے بڑی رکاوٹ مغرب ذدہ حکمران ہیں جو اس فرسودہ نظام کے محافظ بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی رائے عامہ کو منظم کرکے خطے میں اسلامی انقلاب کی جدوجہد کر رہی ہے اسلامی انقلاب اور اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد ہر مسلمان پر اسی طرح فرض ہے جس طرح نماز فرض ہے کیونکہ اس نظام کے ہوتے ہوئے لوگوں کو ایمان بچانا مشکل ہو چکا ہے ۔