ہندوستان جیسے دشمن ملک کو پسندیدہ ملک قرار دینے کی بات کرنا ہی نظریہ پاکستان سے غداری کے مترادف ہے،نور الباری

{AF}nr-bہندوستان جیسے دشمن ملک کو پسندیدہ ملک قرار دینے کی بات کرنا ہی نظریہ پاکستان سے غداری کے مترادف ہے،نور الباری {/AF}

ہندوستان نے کشمیر پر جبراًقبضہ کر کے پانچ لاکھ کشمیریوں کو شہید کر دیا اور پاکستان پر 3جنگیں مسلط کر کے اس کو ختم کرنے کی سازش کی،پاکستان کو دو لخت ہندوستان نے کر کے ازلی دشمنی کا کھلا ثبوت دیا،ہندوستان آج بھی پاکستان میں تخریب کاری سمیت پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا،مسئلہ کشمیر کے حل کے سوا ہندوستان کے ساتھ کوئی بات چیت نہ کی جائے اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و مہاجرین مقیم پاکستان کے امیر نور الباری نے کہا ہے کہ ہندوستان جیسے دشمن ملک کو پسند یدہ ملک قرار دینے کی باتیں کرنا نظریہ پاکستان سے غداری کے مترادف ہے ہندوستان پاکستان کا ازلی دشمن ہے پاکستان کوفوج کشی کے ذریعے دولخت کیا،کشمیر پر جبراً قبضہ کر کے 5لاکھ کشمیریوں کوشہید کیا اور پاکستان کی شہ رگ اپنے قبضے میں لی ہوئی ہے پاکستان میں تخریب کاری سمیت دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ہندوستان سے یکطرفہ دوستی کے سراب سے نکلے ہندوستان نے کشمیری طلبہ کو اپنی یونیورسٹیوں سے نکال کر ایک دفعہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ پاکستان اور کشمیریوں کا کھلا دشمن ہے،حکومت پاکستان اپنے اس کھلے دشمن کے خلاف ٹھوس اور جامع پالیسی اختیار کرے کشمیر کی آزادی کے لیے قائد اعظم ؒ کے ویژن کے مطابق پالیسی تشکیل دے ہندوستان نے پاکستان کی شہ رگ اپنے قبضے میں رکھ کر پاکستان کو بنجرصحرا میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے ہندوستان نے نہ پہلے پاکستان کو تسلیم کیا اور نہ اب کرنے کو تیار ہے ہندوستان کا ایک ہی علاج ہے طاقت کی زبان سے اس کو سمجھایا جائے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے آزادی کے لیے تاریخ ساز قربانیاں پیش کیں ہیں ان قربانیوں کو منزل تک پہنچانے کے لیے حکومت پاکستان کردار ادا کرے اس کے کردار کے بغیر یہ قربانیاں بار آور ثابت نہیں ہو سکتیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر