{AF}
اہل کشمیر سعودی عرب سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں بھرپور کردار ادا کرے گا،عبدالرشید ترابی {/AF}
OICاور عرب لیگ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مزید فعال کردار ادا کرے،مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا،سعودی عرب مقدس حرمین کی وجہ سے پوری مسلم دنیا کا روحانی ملجا و ماوا ہے،سعودی عرب نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت پر اہل کشمیر شکر گزار ہیں،سعودی میڈیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے کردار ادا کرے،ہندوستان اور اسرائیل پوری امت کے دشمن ہیں مکہ مکرمہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اہل کشمیر سعودی عرب سے امید رکھتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خود ارادیت کے حصول کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا،سعودی عرب نے ہمیشہ کشمیریوں کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے تسلیم شدہ حق کی بھرپور حمایت کی ہے جس پر پوری کشمیری ملت سعودی عرب کی شکر گزار ہے،سعودی عرب کا میڈیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو یہاں بے نقاب کرنے میں اپناکر دار ادا کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈ یو سعودیہ کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کے دیرینہ مسائل ہیں ان کے حل کے لیے امت کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی شہ رگ خلیجی اور عرب ممالک کے ہاتھ میں ہے وہ صرف معاشی بائیکاٹ کا اعلان کردیں تو ہندوستان کی معیشت دھڑام سے گر جائے گی اور مسئلہ کشمیر دنوں میں حل ہو جائے گا ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید ترابی نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام اس اہم کانفرنس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے قائدین سے ملاقاتوں کا موقع ملا ان کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کرنے کا موقع ملا ایک دوسرے کے مسائل سننے اور عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی راہیں نکالنے پر غور ہوا جو مثبت پیش رفت ہے سعودی عرب نے ہمیشہ پوری امت کو جمع کیا ہے مقدس حرمین کی وجہ سے سعودی عرب کو پوری اسلامی دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے سعودی عرب ہی امت کو ایک جگہ جمع کر سکتا ہے اور کرتا بھی رہا ہے سعودی حکومت اور اس کے اداروں نے زلزلے کے بعد کشمیریوں کی بھرپور مدد کی متاثرین زلزلہ کی بحالی میں سعودی عرب کا کردار نمایاں ہے جس کی وجہ سے اہل کشمیر کے دل میں سعودی عرب کا مقام اور بھی بڑھ گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل پوری امت کے دشمن ہیں اور ان کے عزائم پوری امت کے خلاف ہیں ان کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے مل کر جدوجہد کرنا ہو گی،ہندوستان کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزا دے رہا ہے اور اسرائیل یہودیوں کو دنیا بھر سے لا کر فلسطین میں آبا د کر کے بد ترین دہشت گردی کا ارتکاب کررہا ہے دونوں نے ناجائز طور پر مسلمانوں کی زمینوں پر قبضہ کیا ہوا ہے اور اپنے اس قبضے کو دوام بخشنے کے لیے وہ مسلمانوں کا بے دردی سے قتل عام کر رہے ہیں کشمیر اور فلسطین کے مسائل جب تک حل نہیں ہوتے اس وقت تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔