عبدالرشید ترابی کی افغانستان شوریٰ کی چیئرمین عطاء اﷲ سے ملاقات کشمیر سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال

{AF}ab-tعبدالرشید ترابی کی افغانستان شوریٰ کی چیئرمین عطاء اﷲ سے ملاقات کشمیر سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال {/AF}

نہتے افغانوں نے دنیا کی دوبڑی سپر پاورز کو شکست فاش دی کشمیر ی بھی پرعزم ہیں ،عبدالرشید ترابی امریکہ دنیا کے 65ممالک کی فوج لے کر افغانستان پر حملہ آور ہوا آج بھاگنے کے لیے راستے ڈھونڈ رہاہے کوشش کے باوجود ربھاگنے کے سارے راستے مسدود ہیں،سابق سوویت یونین کی شکست سے 7اسلامی ممالک میں اضافہ ہو ا،امریکہ کی شکست اس سے بھی بڑی خوشخبریاں لیے ہوئے ہے،استعمارا ور اس کا سارا باطل نظام زمین بوس ہونے والا ہے،امت استقامت کا مظاہرہ کرے اور باہم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح بن جائے مکہ مکرمہ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے افغانستان کی شوریٰ کے چیئرمین عطاء اﷲ سے اہم ملاقات کی ،ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں قائدین نے کشمیرسمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نہتے افغانوں نے دنیا کی دوبڑی سپرپاورز کو شکست فاش دے کر ان کی طاقت اور اسلحہ اور ٹکنالوجی کے گمنڈ کو توڑ دیاہے ،سابق سوویت یونین کی ٹوٹنے سے 7اسلامی ممالک میں اضافہ ہوا ہے اور اب امریکہ کی شکست تو اس بھی بڑی خوشخبریاں لے ہوئے ہے،کشمیریوں کے حوصلہ بلند ہوئے ہیں کشمیری پرعزم ہیں وہ ہندوستان کو ضرور شکست دے کر اپنی آزادی حاصل کریں گے ہندوستان سابق سوویت یونین اور امریکہ سے بڑی طاقت نہیں ہے،امریکہ دنیا کے 65ممالک کی فوج لے کر حملہ آور ہوا تھااور آج زخم چاٹ رہاہے اور واپسی کے راستے ڈھونڈ رہاہے اور مگر تمام تر کوششوں کے باوجود بھی اس کو بھاگنے کے راستے نہیں مل رہے ہیں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان بڑی طاقت نہیں ہے جتنی بڑی طاقتوں نے افغانستان پر حملے کیے اور شکست کھائی ہندوستان نے کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق نہ دیا جس کا اس نے اقوام عالم کے سامنے عہد کیا ہوا ہے تو اس کا حشر بھی سابق سوویت یونین سے برا ہوگا،کشمیرکی آزادی سمیت ہندوستان کئی ریاستوں میں بٹ جائے گا،ہندوستان نوشتہ دیوار پڑھے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق فراہم کرے،کشمیریوں نے تمام تر مظالم برداشت کرکے ثابت کردیاہے کہ وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پوری امت کو یک جان بننا ہوگا دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتاہے دشمنوں کے ایجنڈے کو ناکام بنا نا سب پر فرض ہے ،انھوں نے کہاہماری طاقت اﷲ پر بھروسہ اور ہمارا اتحاد ہے،اس موقع پر افغان شوریٰ کے چیئرمین عطاء اﷲ نے افغانستان کی صورت حال رکھی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر