ہندوستان ہمارا دشمن ہے کبھی دوست نہیں بن سکتا،محمودالحسن چودھری

{AF}ch-mehہندوستان ہمارا دشمن ہے کبھی دوست نہیں بن سکتا،محمودالحسن چودھری {/AF}

خطہ کشمیرکی آزادی کے لیے پھولوں جیسے نوجوانوں کے خون کابھی عوام اور قیادت کے لیے پیغام ہے،نظریاتی کو کاروبار ثقافت کی نظر کرنا خود کشی کے متراد ف ہے،کشمیری اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت مانگ رہے ہیں،نبی ﷺ کا لایا ہوا پیغام حق ہمیں طاغوت کے خلاف جہاد کا حکم دیتاہے،انسانیت کو امن کا پیغام اﷲ کے دین کی دعوت سے دیا جاسکتاہے راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل محمودالحسن چودھری نے کہاہے کہ ہندوستان نہ صرف کشمیریوں او رپااور پاکستان کا دشمن ہے بلکہ وہ پوری امت کا دشمن ہے وہ کبھی بھی ہمارا دوست نہیں ہوسکتا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کشمیری حالت جنگ میں ہے اور جنگ ہندوستان نے کشمیرپر جبر قبضہ کرکے مسلط کی ہے قابض دشمن کوپھول نہیں مقابلہ کر کے آزادی حاصل کی جاتی ہے،خطہ کشمیرکی آزادی کے لیے پھولوں جیسے نوجوانوں کے خون کا پیغام بھی ہے عوام اور قیادت کے لیے اس کو سمجھنا اور اس خون کو رائیگاں ہونے سے بچانے کے لیے بھی کردار ادا کرنا ہے،یہ پوری دنیا پر عیاں ہے کہ کشمیری امن چاہتے ہیں مگر دشمن ہندوستان نے طاقت کے بل پر کشمیریوں کو غلام بنا رکھا ہے،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنی آزادی کی جائز جدوجہد کررہے ہیں اور ہندوستان کی اٹھ لاکھ قابض فوج طاقت اور تشدد کی بنیا دپرکشمیریوں کا حق غصب کیے ہوئے ہے،انھوں نے کہاکہ نبی ﷺ کا لاہوا پیغام حق ہمیں طاغوت کے خلاف جہاد کا حکم دیتاہے،انسانیت کو امن کا پیغام اﷲ ک دین کی دعوت دے کر دیا جاسکتاہے،انسانیت کو جہنم کی آگ سے بچانا امت کی ذمہ داری ہے ،اب کوئی نبی نہیں آئے گا،یہ کام امت نے کرنا ہے اسی کام کو لے کر جماعت اسلامی اٹھی ہے ہماری دعوت اﷲ کے دین کی دعوت ہے ہماری دعوت وہی ہے نبی ﷺ کی دعوت تھی،اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کے دین کے قیام کی جدوجہد کرنا ہم سب پر فرض ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر