{AF}
معیاری اور با مقصد تعلیم کے ذریعے معاشرے کی تعمیر ریڈ فاؤنڈیشن کا مشن ہے {/AF}
عباسپور(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سابق امیر سردار اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ اس مشن کے تحت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں390ارادے اپنا کام سرانجام دے رہے ہیں جن میں ایتام بچوں کو مفت تعلیم یونیفام اور تمام وہ سہولیات میسر ہیں جو اس کی بنیادی ضروریات ہیں،ریڈ فاؤنڈیشن کا مقصد معاشرے کو ایسے افراد تیار کرکے دینا جو عملی زندگی میں اپنا اہم کردا ر ادا کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈ فاؤنڈیشن سکول عباسپور کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن بناتے وقت ان تمام مقاصد کو مد نظر رکھا گیا تھا آج ایک اچھے خاندان سے تعلق رکھنے والا بچہ اور ایک یتیم بچہ ایک ہی کلاس میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں جس میں کوئی بھی تمیز نہیں کی جاتی انہوں نے کہا کہ والدین اعتماد کریں اور اپنے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ بہتریب تربیت کے لیے اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ریڈ فاؤنڈیشن کا انتخاب کریں اعجاز افضل نے کہا کہ اسٹیج پر چھوٹے چھوٹے بچوں نے آکر اپنے خیالات سامعین کے سامنے رکھے والدین کو فخر ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان ملک و ملت کے روشن مستقبل ہیں ریڈ فاؤنڈیشن سے بڑی تعداد میں فارغ ہونے والے طالب علم آج ڈاکٹرز ہیں بڑی تعداد میں انجئینر ہیں جو عملی زندگی میں بڑا اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن نے معیار تعلیم کو اچھا کرنے کے لیے ایسی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جن سے بچوں کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجا گر ہونے میں بہترین راہنمائی ہوتی ہے، انہوں نے شاندار تقریب کے انعقاد پر پرنسپل اور ادارہ کے سٹاف کو مبارکباد پیش کی اور بچوں کی پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن عباسپور میں مزید برانچز کا آغاز بھی کرے گی اورآئندہ سیشن سے9thکلاس کا آغاز بھی کر دیا جائے گا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایجوکیشن اینڈ ٹرینگ آفیسر ریڈ فاؤنڈیشن ضلع پونچھ حافظ اظہر محمود نے کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن معاشرے میں تعلیم کے فروغ اور ایسے بچے جو تعلیم کو جاری نہ رکھ سکیں ان کی مکمل سرپرستی کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن سکول عباسپور کا ریڈ فاؤنڈیشن کے390اداروں میں سب سے منفرد مقام ہے دیگر ریڈ کے ادارے بھی ان کے ڈسپلین کو فالو کر رہے ہیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن سکول سردار ندیم خان نے کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن عباسپور بہت کم وسائل کے باوجود معیار ی تعلیم و تربیت کے لیے بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے،ریڈ فاؤنڈیشن سکول کے پاس عمارت نہ ہونے کی وجہ سے ہم ہائی کلاسز کا اجراء نہ کر سکے آئندہ سال اس کا آغاز کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمارا مڈل کلاس تک کا معیار سب کے سامنے ہے میرپور بورڈ میں ضلع پونچھ بھر میں پہلی پوزیشن لی وہ ہمارے ادارے کا طالب علم تھا اس کے علاوہ دیگر سکولز میں ہمارے بچوں نے نمایاں پوزیشن لے کر اس کا ثبوت فراہم کیا ہے انہوں نے کہا کہ والدین کے اعتماد پر پورے اترنے کے لیے پورا سٹاف بھرپور کوشش کر رہا ہے ،با علم با عمل اور با کردار نئی نسل کی تیاری کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا انہوں نے کہا کہ تمام سٹاف کے تعاون سے آپ کے سامنے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب سے سید عاشق حسین شاہ،قاری لطیف قادری،عمران ظفیراور ماسٹر محمد ایوب نے بھی خطاب کیا۔