کشمیریوں کے قاتل اور پاکستان کے ازلی دشمن ہندوستان کو پسندید ہ ملک قراردینا دوقومی نظریے سے بے وفائی ہے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr-kکشمیریوں کے قاتل اور پاکستان کے ازلی دشمن ہندوستان کو پسندید ہ ملک قراردینا دوقومی نظریے سے بے وفائی ہے،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}

جنرل مشرف نے کشمیری شہداء کے خون سے بے وفائی کی جس پر آج پاک سرزمین تنگ ہوچکی ہے،شہداء کے خون سے غداری کرنے والے پاکستان پر حکمرانی نہیں کرسکتے،جماعت اسلامی کے ہوتے ہوئے دوقومی نظریے اور شہداء کے خون سے کوئی بے وفائی نہیں کرسکتا میرپور(پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے قائمقام امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ کشمیریوں کے قاتل اور پاکستان کے ازلی دشمن ہندوستان کو پسندیدہ ملک قراردینا دوقومی نظریے سے بے وفائی کے مترادف ہے،جنرل مشرف نے کشمیری شہداء کے خون سے غداری کی جس کی وجہ سے ان پر پاک سرزمین تنگ ہوچکی ہے یہ سبق ہے ،جو بھی شہداء کے خون سے غداری کرے گااس کے ساتھ حشر اسی طرح ہوگا،ان خیالات اظہار انھوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی تک ہندوستان کے ساتھ کسی طرح کے تعلقات کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں ہندوستان پاکستان کو بنجر صحرا میں تبدیل کررہاہے یہاں تخریب کاری کررہاہے،پاکستان کودنیا میں بدنام کررہاہے،اس کے ساتھ دوستی سمجھ سے بالاتر ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیر امن کے عمل کے خلاف نہیں ہیں وہ امن چاہتے ہیں مگر اپنی قربانیوں کی قیمت پر نہیں ،ہندوستان گزشتہ دس سالوں سے امن کے نام پر کشمیریوں کو منفی پیغام دے رہاہے ،کشمیریوں نے تمام تر منفی پیغاما ت کے باوجود اپنی آزادی کی تحریک جاری رکھی ہوئی ہے اور اپنی منزل کے حصول تک جاری رکھے گے،انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں کے سرباقی ہیں وہ شہداء کے خون سے کسی کوبے وفائی نہیں کرنے دیں گے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی شہداء کے خون سے امین اور اسلامی انقلاب کی نقیب ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر