{AF}
عبدالرشید ترابی کی متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت {/AF}
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی،سابق امیر سردار اعجاز افضل قائمقام امیر ڈاکٹر خالد محمود،امور مہاجرین کے امیر نورالباری،سیاسی امور کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق،نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ،نائب امیر گلگت بلتستان مشتاق ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری ایڈووکیٹ،ڈپتی سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم ،سردار جاوجد ،کمانڈر شمشیرخان،سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان نے متحد ہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین کے بھائی کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے کہاکہ سید صلاح اور ان کے پورے خاندان نے تحریک آزادی کشمیرکے لیے گراں قدر خدمات پر پوری کشمیری قوم ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ان کی ان خدمات کو قوم یاد رکھے گی۔