ہندوستان کی معاشی شہ رگ اسلامی ممالک کے قبضے میں ہے وہ کشمیرکی آزادی سے مشروط کریں،عبدالرشید ترابی

{AF}ab-tہندوستان کی معاشی شہ رگ اسلامی ممالک کے قبضے میں ہے وہ کشمیرکی آزادی سے مشروط کریں،عبدالرشید ترابی{/AF}

 سعودی عرب کی حکومت نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے جس پر اہل کشمیرشکرگزار ہیں،جنوبی سوڈان مشرقی تیمور میں اقوام متحدہ کی قرارداددیں فوری نافذ العمل ہوسکتی ہیں تو کشمیراور فلسطین پر کیوں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں،فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز قبضے جس طرح قابل نفرت ہے اسی طرح کشمیرپر ہندوستان کا ناجائز قبضہ قابل نفرت ہے اہل عرب کے دانشور کشمیرکے مسئلے کو عوامی سطح پر آگاہی کے لیے اجاگر کریں،سعودی عرب کی حکومت ،عوام اور اس کے اداروں نے زلزلہ کے بعد کشمیریوں کی تاریخ ساز خدمت کی مکہ مکرمہ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستان کی معاشی شہ رگ اسلامی اور خلیجی ممالک کے ہاتھ ہے وہ اس کو کشمیرکی آزادی سے مشروط کریں،عرب اور اسلامی ممالک ہندوستان کا صرف سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کا اعلان کردیں تو مسئلہ کشمیردنوں میں حل ہوجائے گا،ان خیالا ت کااظہار انھوں نے ڈاکٹرز ،انجینئرز دانشوروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشیدترابی نے کہاکہ سعودی عرب کی حکومت نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی قرارداددوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے جس پر اہل کشمیرسعودی عرب کے شکرگزار ہیں،سعودی عرب کی حکومت اور اس کے اداروں نے زلزلہ کے بعد متاثرین کی بحالی کے لیے تاریخ سازخدمات انجام دی ہیں،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ عالمی برداری کشمیریوں اورفلسطینیوں کو مسلمان ہونے کی سزادے رہی ہے ورنہ اقوام متحدہ کی قرارداددیں جنوبی سوڈان اور مشرقی تیمو ر میں ایک دم نافذ العمل ہوجاتی ہیں مگر کشمیرا ورفلسطین کے لیے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں،جس طرح اسرائیل کا ناجائز قبضہ ہے فلسطین پر اسی طرح کشمیر پر ہندوستان کو ناجائز قبضہ ہے ،عرب ممالک کے دانشور اس ناجائز قبضے کو عرب عوام تک آگاہی کے لیے پہنچائیں،انھوں نے کہاکہ کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سعودی عرب کے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے جہاں اپنے معیشت کو سنوراتے ہیں وہاں کشمیرکے سفیر بن کر اس مسئلے کو اجاگر کریں،انھوں نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کی قرارداددوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے قانونی جدوجہد کررہے ہیں،او آئی سی نے مسئلہ کشمیرپر درجنوں قراردادیں پاس کیں ہیں جن پر کشمیری ان کے شکرگزارہیں،انھوں نے کہاکہ کشمیرکے مسئلے کو حل تک پہنچانے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں اسلامی ممالک کردار ادا کرے کشمیری ان سے توقع رکھتے ہیں،کیونکہ کشمیریوں کو امت کا حصہ قراردے ہندوستان مظالم ڈھارہاہے اور عالمی برادری خاموش ہے،ہندوستان اور اسرائیل کے عزائم پوری امت کے خلا ف ہیں اس حقیقت کا امت کو ادراک کرنا ہوگا،انھوں نے کہاکہ بزرگ رہنماسید علی گیلانی کو بیمار ہونے کے باوجود اعلاج معالجے کی سہولت سے محروم ہیں اور ان کو مسلسل نظر بند کیا رکھا جارہاہے کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا ہواہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر