عبدالرشید ترابی کی نیوز لینڈ کی اسلامی ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر انور غنی سے اہم ملاقات

{AF}abdul rasheed turabiعبدالرشید ترابی کی نیوز لینڈ کی اسلامی ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر انور غنی سے اہم ملاقات{/AF}

 مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہندوستان نے طاقت کی بنیاد پر سوا کروڑ انسانون کے بنیادی حق کو غصب کررکھا ہے،عبدالرشید ترابی کشمیری اپنے بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کررہے ہیں،ہندوستان نے عالمی برداری کے سامنے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو ان کاپیدائشی حق فراہم کرے گاتا کہ کشمیری اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں،66سال گزرنے کے باوجود ہندوستان کشمیریوں کو یہ حق دینے کے لیے تیار نہیں ہے الٹا حق مانگنے پر پانچ لاکھ کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتار چکا ہے نیوز لینڈ اس انسانی مسئلہ پر کشمیریوں کی بین الاقوامی فورمز پر حمایت کرے مکہ مکرمہ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے نیوز لینڈ کی اسلامی ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر نور غنی سے اہم ملاقات کی جو رابطہ عالمی اسلامی کی دعوت پر مکہ مکرمہ آئے ہوئے تھے،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے نیوزلینڈ کی اسلامی ایسوسی ایشن کے چیئرمین کو بتایاکہ ہندوستان نے طاقت کے روز پر سوا کروڑ کشمیریوں کے بنیادی حق غصب کررکھا ہے،مسئلہ کشمیردراصل سوا کروڑ انسانوں کے بنیادی حق کا مسئلہ ہے،یہ انسانی مسئلہ ہے یہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دوطرفہ مسئلہ نہیں ہے،ہندوستان عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے اس انسانی مسئلے کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سرحدی تنازع قراردیتاہے،تقسیم برصغیر کے وقت یہ فیصلہ ہوا تھا کہ مسلم اکثریت والے علاقے پاکستان میں شامل ہوں گے اور ہندواکثریت کے علاقے ہندوستان کے ساتھ ہوں گے ،مگر ہندوستان نے اس اصول کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کشمیر پر فوج کشی کی اور اس علاقے پرقبضہ کرلیا،کشمیریوں نے اس قبضے کے خلا ف جہاد کاشروع کیااور فتح کے قریب تھے کہ ہندوستان نے اقوام متحدہ میں جا کر پوری عالمی برادری کے سامنے عہد کیا کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارارادیت فراہم کرے گا جب کشمیریوں نے سیز فائر کیاتو ہندوستان اپنے اس عہد سے منحرف ہوگیا ،اس انحراف پر عالمی برادری جس نے یہ ذمہ داری اٹھائی تھی اس کی ذمہ داری تھی کہ وہ ہندوستان کے خلاف سلامتی کونسل میں قراردادپاس کرکے کارروائی کرتے مگرایسا نہ ہوا جس کی وجہ سے ہندوستان نے آج تک کشمیرپر اپنا ناجائز قبضہ جمایا ہواہے اور اپنے اس ناجائز قبضے کو دوام بخشنے کے لیے پانچ لاکھ کشمیریوں کو شہید کرچکاہے،ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی تاحال جاری ہے،عبدالرشید ترابی نے نیوز لینڈ کی اسلامی ایسو سی ایشن کے چیئرمین کو مقبوضہ وادی میں ہندوستان کی اٹھ لاکھ فوج کے مظالم سے آگاہ کیا،عبدالرشید ترابی نے نیوز لینڈ انسانی حقوق کے اس سنگین مسئلے پر کشمیریوں کی بین الاقوامی فورمز پر حمایت کریں اور ہندوستان پر دباؤ بڑھائیں تاکہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیری اپنے حقوق کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جدوجہد کررہے ہیں ،اس موقع پر نیوز لینڈ کے چیرمین انور غنی نے کہاکہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان حق دلائے،نیوزلینڈ ایسویسی ایشن اقوام متحدہ کی قرارداددوں کے حمایت کرتی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر