{AF}
آزادی کے بیس کیمپ کو اقتدار کار یس کیمپ بنانے والوں کے دن تھوڑے ہیں،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}
نااہل قیادت عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی دولت میں اضافہ کرتی رہی،شہداء کے خون سے بے وفائی اورعوامی مسائل میں اضافہ کرنے والے عوامی غصب سے محفوظ نہیں رہ سکتے،ذاتی مفاد کے دائروں میں قید قیادت قومی کی ترجمانی نہیں کرسکتی،جماعت اسلامی قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے جھنڈے کو لے کرنکلی ہے،عوام کلمے والے جھنڈے تلے جمع ہوں ،قرآن وسنت کے نظام کے سوا کوئی نظام انسانیت کو فلاح اور کامیابی کی راہ نہیں دکھا سکتا راولاکوٹ (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے قائمقام امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کو اقتدار کے حصول کا ریس کیمپ بنانے والوں کے دن تھورے رہ گئے ہیں،قوم بیدار ہورہی ہے ،کپڑوں کی طرح پارٹیاں بدلنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے،آزادخطے میں تعمیر وترقی کا پہیہ جام ہے ،میرٹ کا قتل عام ہورہاہے وزراء ریاست کی نمائندگی کرنے کی بجائے علاقوں اور قبیلوں کے نمائندے بن چکے ہیں،ان خیالا ت اظہار انھوں نے دعوتی مہم کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ آزاد خطے کو پسماندہ رکھنے میں روایتی پارٹیاں اور قیادت کو کردارہے 66سالوں سے قوم کو لوٹا جارہاہے ،انھوں نے کہاکہ شہداء کے خون سے بے وفائی کرنے والے اور عوامی مسائل میں اضافہ کرنے والے اب عوام کے غصب سے محفوظ نہیں رہ سکتے ،انھوں نے کہاذاتی مفاد کے دائروں میں قید قیادت قومی کی ترجمانی نہیں کرسکتی،جماعت اسلامی قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے جھنڈے کو لے کرنکلی ہے،عوام کلمے والے جھنڈے تلے جمع ہوں ،قرآن وسنت کے نظام کے سوا کوئی نظام انسانیت کو فلاح اور کامیابی کی راہ نہیں دکھا سکتا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو تبدیلی کے ایجنڈے کو لے کر نکلی ہے اور اﷲ کی سرزمیں پر اﷲ کا نظام قائم کرنا چاہتی ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی ہر شعبہ زندگی میں خدمات ہیں اقتدار ملا تو اﷲ کا نظام نفاذ کریں ۔