{AF}
کشمیریوں نے ہزاروں مرتبہ ہندوستان کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا،عبدالرشید ترابی {/AF}
سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے سفیر بن کے مسئلہ کشمیرکو اجاگر کریں،اسرائیل اور ہندوستان کے اسلامی ممالک اور امت مسلمہ کے خلا ف خطرناک عزائم روز روشن کی طرح عیاں ہیں،امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل اور ہندوستان مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہارہے ہیں،ہندوستانی فوج کشمیریوں کے احساسات اور جذبات کابھی خون کررہی ہے،عرب اور اسلامی ممالک اسرائیل اور ہندوستان کاسیاسی اور معاشی بائیکاٹ کریں تو یہ مسائل دنوں میں حل ہوجائیں گے،ہندوستان کی 70فیصد معیشت کا انحصار عرب اسلامی ممالک پر ہے الخبر( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کشمیریوں نے ہزاروں بار ہندوستان کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے عالمی برداری چھپ کا روزہ رکھنے کی بجائے ہندوستان کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور سلامتی کونسل میں ہندوستان کے خلاف قرارداد پاس کرکے کارروائی کرے،ان خیالا ت اظہار انھوں نے کشمیرفورم کے زیر اہتمام منطقہ شرقیہ میں کشمیری اورپاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وحید اسلم راجہ خالد محمود اور دیگر نے خطاب کیا ۔عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ سعودی عرب کا اسلامی ممالک میں مفرد مقام ہے اور سعودی عرب نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے اور ہرکڑے وقت میں مسلمانوں کی مدد کی ہے ،کشمیری میں رہنے والے مسلمان سعودی عرب سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ آزادی کی اس جدوجہد میں وہ ان کی مدد کرے گا،سعودی عرب نے زلزلہ سمیت دیگر رفاحی کاموں میں کشمیریوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے،انھوں نے کہاکہ سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کی سفیر بن کر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرے،اس مسئلے کی تفیہم اور مقبوضہ وادی میں ہونے والے مظالم سے یہاں کی رائے عامہ اورخواص کو آگاہ رکھیں،انھوں نے کہاکہ سرائیل اور ہندوستان کے اسلامی ممالک اور امت مسلمہ کے خلا ف خطرناک عزائم روز روشن کی طرح عیاں ہیں،امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل اور ہندوستان مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہارہے ہیں،ہندوستانی فوج کشمیریوں کے احساسات اور جذبات کابھی خون کررہی ہے،عرب اور اسلامی ممالک اسرائیل اور ہندوستان کاسیاسی اور معاشی بائیکاٹ کریں تو یہ مسائل دنوں میں حل ہوجائیں گے،ہندوستان کی 70فیصد معیشت کا انحصار عرب اسلامی ممالک پر ہے،انھوں نے کہاکہ عالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے ہندوستانی فوج مزید مظالم ڈھارہی ہے کشمیری قیادت سید علی گیلانی سمیت دیگر قائدین کو پابند سلاسل رکھا ہے،سید علی گیلانی کو عید اور جمعہ کی نمازیں تک ادانہیں کرنے دی جاتیں۔