کشمیری طلبہ کے ساتھ سلوک ہندوستان میں مسلمانوں او رعیسائی اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کا منہ بولتا ثبوت ہے،نورالباری

{AF}Noor ul Bariکشمیری طلبہ کے ساتھ سلوک ہندوستان میں مسلمانوں او رعیسائی اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کا منہ بولتا ثبوت ہے،نورالباری {/AF}

ہندوستان کا نام نہاد سیکولراور جمہوری چہرہ سامنے آگیا،دفتر خارجہ کا بیان قابل تحسین مگر ہندوستان کے خلا ف ٹھوس پالیسی اور حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے،ہندوستان پاکستان اور مسلمانوں کا دشمن ہے یہ حقیقت ظاہر ہوچکی ہے،ہندوستان کے رویے نے ثابت کردیا ہے کہ ان کی آنے والی حکومت کا ایجنڈا کیا ہوگا،حکومت پاکستان ہوش کے ناخن لے اور اپنی شہ رگ آزاد کروانے کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دے راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر وامور مہاجرین کے امیر نورالباری نے کہاہے کہ کشمیری طلبہ کے ساتھ سلوک نے ہندوستان میں مسلمانوں اور عیسائی اقلیتوں سمیت دیگر مظلوموں کے ساتھ ناراواسلوک کا منہ بولتا ثبوت ہے،اس سانحہ نے یہ ثابت کردیاہے کہ کشمیری ہندوستان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے اور ہندوستان مسلمانوں کا دشمن ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ ہندوستان کا نام نہاد سیکولر اورجمہوری چہرا سامنے آچکا ہے،ہندوستان جمہوریت اور سیکولرزم کے روپ میں دنیا کی بدترین متعصب ہندوازم کا دیس ہے،جہاں کسی اور کا کوئی حق نہیں ہے یہ ہندوستا ن نے کئی بار اپنے گھناؤنے کاموں سے ثابت کیاہے،نورالباری نے کہاکہ کشمیری طلبہ کے معاملے پر پاکستان کے دفتر خارجہ کا موقف قابل تحسین ہے مگر کام صرف موقف دینے سے نہیں چلے گا بلکہ ہندوستان کے ساتھ دوستی کے یک طرفہ سلسلے کو ختم کرکے ہندوستان کو دشمن سمجھ کر پالیسی بنانے کے لیے ضرورت ہے،ہندوستان طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو غلام رکھنے کی پوزیشن میں ہے کشمیریوں نے ثابت کردیاہے کہ وہ کسی قیمت ہندوستان کے ساتھ نہیں رہ سکتے ۔ہندوستان پاکستان اور مسلمانوں کا دشمن ہے یہ حقیقت ظاہر ہوچکی ہے،ہندوستان کے رویے نے ثابت کردیا ہے کہ ان کی آنے والی حکومت کا ایجنڈا کیا ہوگا،حکومت پاکستان ہوش کے ناخن لے اور اپنی شہ رگ آزاد کروانے کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر