میاں نوازشریف ہندوستان کو دشمن سمجھتے ہوئے قومی اور کشمیرپالیسی تشکیل دیں،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr khalidمیاں نوازشریف ہندوستان کو دشمن سمجھتے ہوئے قومی اور کشمیرپالیسی تشکیل دیں،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}

پاکستان میں ہندوستان تخریب کاری کروا کر اس کو عدم استحکام کا شکار کر کے کشمیرپر دباؤ میں لانا چاہتاہے،بیس کیمپ کے قومی تشخص کو پامال کرنے والے عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں،جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے،ممبرسازی مہم اور وارڈ کی سطح پر موثر تنظیم قائم کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے،کشمیر کی آزادی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے آزاد خطے کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنا نا ہوگا،نااہل قیادت اور روایتی پارٹیاں فرسودا نظام کی محافظ بن چکی ہیں،قومی تبدیلی کا خواہاں ہے اور تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ہندوستان کو دشمن سمجھتے ہوئے قومی اور کشمیرپالیسی تشکیل دیں،ہندوستان سے یک طرفہ دوستی کے سیراب سے نکلیں ہندوستان سے دوستی سانپ کو دودھ پلانے کے مترادف ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے زیر اہتمام ممبر سازی مہم کے دوران اجتماعا ت سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ پاکستان میں تمام تر تخریب کاری ہندوستان کروا رہاہے ہندوستان پاکستان کو عدم استحکام کا شکا رکرکے کشمیرپر اپنی مرضی کا حل مسلط کرنا چاہتاہے،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں نے پانچ لاکھ شہداء پیش کیے اور قربانیوں کا یہ سلسلہ جاری ہے کشمیری آزادی سے کم کوئی حل قبول کریں گے اور نہ ہی کسی کے دباؤ میں آئیں گے،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اور اسلامی نظام کے قیام کے بغیر ہمار ے مسائل حل نہیں ہوں گے قوم گزشتہ 66سالوں ایک ہی لکیر بیٹ رہی ہے روایتی پارٹیاں اور قیادتیں قومی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں،امید کی واحد کرن جماعت اسلامی ہے،تبدیلی کا ایجنڈا بھی جماعت اسلامی کے پاس ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد خطے میں حقیقی اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے کشمیرکی آزادی اور حقیقی اسلامی انقلاب ہمارا مشن ہے،معاشرے کے اچھے اور تبدیلی چاہتے والے افراد جماعت اسلامی کے دست وبازوبننے تاکہ یہاں اسلامی معاشرہ اوراسلامی حکومت قائم کرسکیں جس کے لیے ہمارے اباو اجدا د نے قربانیاں پیش کیں تھیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر