کشمیراور فلسطین کے عوام جلد آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے،شیخ عکرمہ صبری ،عبدالرشید ترابی

{AF}ab-tکشمیراور فلسطین کے عوام جلد آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے،شیخ عکرمہ صبری ،عبدالرشید ترابی {/AF}

کشمیراور فلسطین کے مسائل مغربی استعمار کے پیدا کردہ ہیں،یہود وہنود کے عزائم پوری امت کے خلاف ہیں،کشمیری اور فلسطینی ایک جیسی قابض طاقتوں کے خلاف آزادی کے لیے علم جہاد بلند کیے ہوئے ہیں،اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق فراہم کروانے کی پابند ہیں،کشمیراور فلسطین کے مسائل حل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،اسرائیل اور ہندوستان آزادی کی جدوجہد کرنے والوں کو کچلنے کے لیے ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں،اسرائیل قبلہ اول اور ہندوستان خانہ کعبہ میں دوبارہ بت رکھنے کے عزائم لیے ہوئے ہے مکہ مکرمہ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے مکہ مکرمہ میں کانفرنس میں شرکت کے کے لیے آئے ہوئے قبلہ اول کے امام اور معروف دینی سکالرشیخ عکرمہ صبری سے اہم ملاقات کی،ترجمان کے مطابق قبلہ اول ( مسجد اقصیٰ )کے امام شیخ عکرمہ صبری اور عبدالرشید ترابی نے کشمیراور فلسطین کے مسائل سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا عبدالرشید ترابی نے شیخ عکرمہ صبری کو کشمیرمیں ہونے والے مظالم سے آگاہ کیا اور ان کو بتایاکہ کس طرح اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کو ہندوستانی فوج بے دردی سے قتل کررہی ہے بچوں بوڑھوں اور خواتین کو شہید کررہی ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیراور فلسطین دونوں امت کے دیرینہ مسائل ہیں اورایک ہی طاقت مغربی استعمار کے پیدا کردہ ہیں،جب تک یہ دونوں مسائل حل نہیں ہوں گے اس وقت تک دنیا میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جس طرح اسرائیل غزہ کا محاصرہ کرکے وہاں کے عوام کا قتل عام کررہاہے اسی طرح ہندوستان نے بھی کشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا ہواہے ،انسانی حقوق کے ادارے کا کوئی فرداندر جاسکتاہے اور نہ ہی ریلیف ادارے کا کوئی فرد کشمیرجاسکتاہے ،ہندوستان نے کالے قوانین کے تحت فوج کو اختیار ات دے کررکھے ہیں ان ختیارات کوفوج استعمال کرکے کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے،جس طرح اسرائیل نے مغربی کنارے کو تقسیم کرنے کے لیے دیوار یہود تعمیر کی ہے اسی طرح اب ہندوستان بھی کشمیرکوتقسیم کرنے کے لیے دیوار برہمن تعمیر کررہاہے،ہندوستان کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لیے وہی حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہے جو اسرائیل فلسطینیوں کے خلا ف استعمال کررہاہے،دونوں رہنماوں نے اس بات پر یقین کا اظہار کیا کہ اب دن آئے گا کہ جس دونوں خطوں کے عوام آزادی کا سانس لیں گے اور وہ دن دور نہیں ہے،اسرائیل اور ہندوستان کشمیراور فلسطین پر طاقت کے زور پر زیادہ دیر قابض نہیں رہ سکتے۔کشمیریوں او ر فلسطینیوں نے لاکھوں شہداء پیش کیے ہیں اب ان کو آزادی کی منزل سے کوئی دورنہیں رکھ سکتا،ہندوستان اور اسرائیل کے عزائم امت کے خلاف خطرناک ہیں ایک قبلہ اول اور دوسرا خانہ کعبہ میں دوبارہ بت رکھنے کے لیے سازشوں کو آغاز کیے ہوئے ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر