عبدالرشید ترابی کی سوڈان کے سابق صدر جنرل عبدالرحمن سوار الذھب سے اہم ملاقات

{AF}ab-tعبدالرشید ترابی کی سوڈان کے سابق صدر جنرل عبدالرحمن سوار الذھب سے اہم ملاقات {/AF}

مسئلہ کشمیر سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال مسلم دنیا ہندوستان اور اسرائیل کی امت مسلمہ کے خلاف عزائم کو ناکام بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تشکیل دیں،عبدالرشید ترابی مسئلہ کشمیر امت مسلمہ کا مسئلہ ہے اسلامی دنیا اس کے حل کے لیے کردار ادا کرے،کشمیر اور فلسطین کے مسائل کو حل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا،ہندوستان کشمیریوں کو اپنا بنیادی حق حق خودارادیت مانگنے کی پاداش میں کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہا رہا ہے،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں سوڈان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کی حمایت کرتا ہے مکہ مکرمہ(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام عالمی اسلامی یکجہتی کانفرنس کے موقع پر تمام براعظموں سے آئے ہوئے اسلامی ممالک کے سربراہان اسلامی تحریکوں کے سربراہان اہل دانش سے ملاقاتیں کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر سے آگاہ کیا،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے سوڈان کے سابق صدر جنرل عبدالرحمن سوار الذھب سے اہم ملاقات کی ،ملاقات کے دوران عبدالرشید ترابی نے سوڈان کے سابق صدر کو مسئلہ کشمیر اور ہندوستانی مظالم کے حوالے سے بریف کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اسرائیل اور ہندوستان کے امت مسلمہ کے خلاف عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اسلامی ممالک کو مشترکہ اور جامع حکمت عملی واضح کرنے کی ضرورت ہے کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل کیے بغیر دنیا میں امن کا قیام شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ،انہوں نے کہا کہ کشمیر امت مسلمہ کا مسئلہ ہے امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کو تنہا نہ چھوڑیں اور جس بنیادی حق کے لیے وہ جدوجہد کررہے ہیں اس کے حصول کے لیے کشمیریوں کی مدد کریں کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے بنیاد ی حق حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں کشمیریوں کی اس جائز جدوجہد میں عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے تا کہ یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے،انہوں نے کہا کہ سوڈان کو ایک سازش کے تحت تقسیم کیا گیا مشرقی تیمور کو آزادی دے دی گئی مگر کشمیری گزشتہ 66سالوں سے اپنا پیدائشی حق حق خودارادیت مانگ رہے ہیں مگر عالمی برادری خاموش ہے ،عالمی برادری کی اس خاموشی سے شہ پاتے ہوئے ہندوستان کشمیریوں پر مظالم میں اضافہ کر رہا ہے ،ہزاروں گمنام قبریں دریافت ہو چکی ہیں ہزاروں نوجوان لا پتہ ہیں ،ہندوستان کی 8لاکھ فوج کالے قوانین کے تحت دیکھو اور گولی مارو کی پالیسی پر گامزن ہے جو کشمیریوں کی نسل کشی کے مترادف ہے ان حالات میں کشمیری اپنے مسلمان بھائیوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان کی مدد کریں،اس موقع پر سوڈان کے سابق صدر نے کشمیریوں کے حق خوداردیت کی حمایت کی اور کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر