بیس کیمپ پر مسلط نا اہل ٹولے سے جان چھڑائے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے،محمود الحسن چودھری

{AF}ch.mehmood-ul-hassanبیس کیمپ پر مسلط نا اہل ٹولے سے جان چھڑائے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے،محمود الحسن چودھری {/AF}

آزاد کشمیر خزانوں سے برا ہوا ہے مگر بد دیانت ہاتھ لوٹ مار میں مصروف ہیں،سیاحت،انڈسٹری،تعلیم اور صحت جیسے شعبوں میں ترقی ہو سکتی ہے مگر تعلیمی اداروں کے بجائے دکانیں چلائیں جا رہی ہیں،قوم کا سرمایہ نوجوان ہیں جو مایوس کیے جا رہے ہیں ،نوجوانوں کا مستقبل اچھے نظام سے وابستہ ہے اور یہ اﷲ اور اس کے رسول کا دیا ہوا نظام ہے،ہمارا زوال قرآنی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے ہے کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ بیس کیمپ پر مسلط نا اہل ٹولے سے جان چھڑائے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے،وزراء مشیروں اور کو آرڈنیٹرز کی فوج ظفر موج قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے ریاست کے عوام بنیادی انسانی سہولیات سے محروم ہیں سڑکیں سکول اور صحت کے مراکز کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں اسمبلی میں براجمان ممبران سودے لگانے میں مصروف ہیں یہ سارے مسائل قرآن سے دوری کے باعث پیش آ رہے ہیں ان خیالا ت کااظہار انہوں نے پروفیسر یونس کے بھائی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں ان کو بھی مایوس کیا جارہا ہے نوجوانوں کا مستقبل اچھے نظام سے وابستہ ہے اور وہ نظام اﷲ اور رسول ؐ کے دیئے ہوئے نظام کے علاوہ کوئی نہیں ہوسکتا یہ دنیا عارضی ہے اور امتحان گاہ ہے مگر مسلمانوں نے اس کو اپنا سب کچھ بنا لیا ہے اﷲ کی رضا اور آخرت کی تیاری چھوڑ کر امت زوال کا شکار ہو رہی ہے جب مسلمانوں نے اﷲ اور اس کے رسول کے دئیے ہوئے نظام پر گامزن تھے تو وہ ترقی کر رہے تھے دنیا میں ان کا عروج تھا قرآن کی تعلیمات چھوڑ کر ہم ذلیل و خوار ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے سارے مسائل کا حل اﷲ کے نظام میں مضمر ہے اور اس نظام کے غلبے کے لیے کوشش کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر