عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کی یاداشت رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداﷲ بن عبدالمحسن الترکی کو پیش کی

{AF}abdur-rashid-turabiعبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کی یاداشت رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداﷲ بن عبدالمحسن الترکی کو پیش کی {/AF}

سعودی عرب کو عالم اسلام میں منفرد مقام حاصل ہے وہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے،عبدالرشید ترابی رابطہ عالم اسلامی کی کشمیر سمیت دیگر ممالک میں خدمات قابل تحسین ہیں رابطہ عالم اسلامی اور سعود ی عرب کی کشمیر کے لیے خدمات پر پوری کشمیری قوم شکر گزار ہے،سعودی عرب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیریوں کی حق خودارادیت کی قراردادوں پر عمل درآمد کروانے کے لیے بھرپورکردار ادا کرے،ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں بد ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے،عالمی برادری کشمیریوں کو مسلمان ہونے کے باعث خاموش ہے،ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں بچوں کے سکولوں کو فوجی چھاونیوں میں تبدیل کر رکھا ہے21ویں صد ی میں بھی مہذب دنیا کے ہوتے ہوئے کشمیریوں کو اپنے عزیزوں سے فون پر بات کرنے کی بھی سہولت میسر نہیں ،ہندوستان کشمیریوں کو تقسیم کرنے کے لیے دیوار برہمن تعمیر کر رہا ہے اسلامی ممالک اس کا نوٹس لیں،ہندوستان نے کشمیر کو غزہ کی طرح کھلی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے،اسلامی ممالک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے میں موثر کر دار ادا کریں ،عرب اور اسلامی ممالک ہندوستان کا سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کریں تو مسئلہ کشمیر دنوں میں حل ہو جائے گا مکہ مکرمہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام عالمی اسلامی یکجہتی کانفرنس میں شریک ہیں اس موقع پر انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداﷲ بن عبدالمحسن الترکی کو یاداشت پیش کی ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ سعودی عرب کو عالم اسلام میں منفرد مقام حاصل ہے وہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے،رابطہ عالم اسلامی کشمیر سمیت دیگر ممالک میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہے جو قابل تحسین ہے رابطہ عالم اسلامی اور سعودی عرب کی کشمیری عوام کے لیے خدمات پر پوری کشمیری قوم ان کی شکر گزار ہے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے موثر کردار ادا کرے ،عالمی برادری کشمیریوں کو مسلمان ہونے کے باعث خاموش ہے اور ہندوستان اس خاموشی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کشمیریوں کا قتل عام کر رہاہے ،بد ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے ،ماورائے عدالت کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے ،بچے ،بوڑھے،مرد وزن سب کو ہندوستانی فوج بد ترین مظالم کا شکار کر رہی ہے مقبوضہ کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے غزہ کی طرح پورے کشمیر کو محاصرے میں رکھا گیا ہے کشمیریوں کو اپنے عزیزوں سے فون کرنے کی سہولت تک موجود نہیں ہے 21ویں صدی کے اس مہذب معاشرے میں کشمیریوں کو زمانہ جاہلیت کی طرح سلوک روا رکھا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک ہندوستان کا سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کریں تو مسئلہ کشمیر دنوں میں حل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ہندوستان اسرائیل کی طرح کشمیر کو بھی تقیسم کرنے کے لیے دیوار برہمن تعمیر کر رہا ہے جس سے 180گاؤں منقسم ہو جائیں گے جو انسانی حقوق اور عالمی قوانین کے منافی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری سعودی عرب اور اسلامی ممالک سے امید کرتے ہیں کہ وہ ان کی آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے کردار ادا کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر