{AF}
جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے بے پناہ قربانیاں پیش کیں،چوہدری محمد رفیق {/AF}
کشمیر کی مکمل آزادی تک جماعت اسلامی کشمیریوں کی پشتیبانی جاری رکھے گی ، حقیقی اسلامی انقلاب ہمارا ہدف ہے اس ہدف کے حصول کے لیے جماعت اسلامی دن رات جدوجہد کر رہی ہے،جماعت اسلامی کی دعوت آفاقی دعوت ہے معاشرے کے اچھے افراد اس میں شامل ہو کر نظام کی تبدیلی میں ہمارا ساتھ دیں،معاشرے میں پھیلے ہوئے بڑے پیمانے پر بگاڑ کا خاتمہ بھی جماعت اسلامی ہی کر سکتی ہے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی راہنما و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر 1عباسپور چوہدری محمد رفیق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی دعوت آفاقی دعوت ہے معاشرے کے اچھے افراد اس میں شامل ہو کر نظام کی تبدیلی میں ہمارا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن مارچ کے اختتام تک ریاست کے تمام حلقوں میں وارڈ کی سطح تک مضبوط اور موثر تنظیم قائم کریں جماعت اسلامی ہی ملک و ملت کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے اہل قیادت اور روایتی پارٹیاں عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں قوم گزشتہ کئی سالوں سے اپنے اراکین اسمبلی کی وفاداریاں بدلنے کی صورت حال دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے طے کیا ہے کہ وہ مارچ کے اختتام تک بھرپور دعوتی مہم اور ممبر سازی مہم جاری رکھتے ہوئے وارڈز کی سطح پر موثر اور مضبوط تنظیم قائم کرے گی انہوں نے کہا کہ متبادل قیادت اور نظام جماعت اسلامی کے پاس ہے اور تبدیلی کا ایجنڈا بھی جماعت اسلامی ہی لے کر نکلی ہے انہوں نے کہا کہ کارکن اپنے آپ سے آغاز کریں اپنے گھروں اپنے محلوں اور اپنے رشتہ داروں تک جماعت کی دعوت پہنچائیں ان کو جماعت میں شامل کریں تا کہ حقیقی انقلاب کے خواب کی تعبیر ہو سکے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے بے پناہ قربانیاں پیش کی ہیں اور کشمیر کی مکمل آزادی تک جماعت اسلامی کشمیریوں کی پشتیبانی جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ حقیقی اسلامی انقلاب ہمارا ہدف ہے اس ہدف کے حصول کے لیے جماعت اسلامی دن رات جدوجہد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں پھیلے ہوئے بڑے پیمانے پر بگاڑ کا خاتمہ بھی جماعت اسلامی ہی کر سکتی ہے ۔