جماعت اسلامی کا مشن انسانوں پر سے انسانوں کی حکومت مٹا کر خدا واحد کی حکومت قائم کرنا ہے ،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr.khalid-mehmoodجماعت اسلامی کا مشن انسانوں پر سے انسانوں کی حکومت مٹا کر خدا واحد کی حکومت قائم کرنا ہے ،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}

اس مقصد کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دینا اور جان توڑ کوشش کرنے کا نام جہاد ہے،دنیا میں جتنی خرابیاں ہیں ان سب کی جڑ در اصل حکومت کی خرابی ہے طاقت اور دولت حکومت کے پاس ہے ،اسلام اور پاکستان یہود و ہنود کی سازشوں کو مل کر ناکام بنایا جا سکتا ہے جماعت اسلامی کے کارکن ممبر سازی مہم اور وارڈز کی سطح پر مضبوط اور موثر تنظیم قائم کرنے کے لیے جدوجہد کو تیز کریں راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کا مشن انسانوں پر سے انسانوں کی حکومت ختم کر کے خدا واحد کی حکومت قائم کرنا ہے اس مقصد کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دینے اور جان توڑ کوشش کرنے کا نام جہاد ہے ،نماز ،روزہ ،حج،زکوٰۃ سب کے سب اسی کام کی تیاری کے لیے ہیں دشمنوں نے مدّ تہا ئے دراز سے اس مقصد کو اور اس قوم کو مسلمانوں کے ذہنوں سے محو کروا دیا ہے ان خیالات کا اظہا انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کے خلاف یہود و ہنود کی سازشوں کو مل کر ناکام بنانے کی ضرورت ہے پاکستان کو عالمی استعمار نے چاروں اطراف سے گھیر لیا ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملک کر دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنائے انہوں نے کہا کہ آج پوری امت میں جو مسائل ہیں جو مشکلات ہیں وہ حکمرانوں کے پیدا کردا ہیں طاقت اور دولت حکومت کے ہاتھ میں ہے قانون حکومت بناتی ہے انتظامات کے سارے اختیارات حکومت کے قبضے میں ہیں پولیس اور فوج کا زور حکومت کے پاس ہے جو بھی خرابی لوگوں کی زندگی میں پھیلاتی ہے وہ یا تو حکومت کی پھیلائی ہوئی ہے یا اس کی مدد سے پھلتی ہے انہوں نے کہا کہ بے حیائی اور بد اخلاقی بڑھ رہی ہے سود خوروں اور ساہوکاروں نے دولت کو اپنے ہاتھ میں سمیٹ لیا ہے اس کی وجہ سے غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ انسانوں کے محنت کے پھل آگ کی نظر کیے جا رہے ہیں پیش قیمت جانے مٹی کے ٹھیکروں سے بھی زیادہ بے دردی کے ساتھ ضائع کی جا رہی ہیں یہ کس وجہ سے ہے صرف اس وجہ سے کہ آدم کی اولا میں جو لوگ سب سے زیادہ شریر اوربد نفس تھے وہ دنیا کی قوموں کے راہنما اور اقتدار کی باگوں کے مالک بن گئے قوت ان کے ہاتھ میں ہے اس لیے وہ دنیا کو جدھر چلا رہے ہیں دنیا اسی طرف چل رہی ہے جس کی وجہ سے دنیا میں ہر طرف ظلم ہو رہا ہے کمزور کے لیے کہیں انصاف نہیں غریب کی زندگی دشوار ہے حکمرانوں نے عدالتیں بنئے کی دکان بنا دی ہیں جہاں سے صرف روپے کے عوض ہی انصاف خریدا جا سکتا ہے عوام سے بے حد و حساب ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں مگر ان کے لیے سہولت کا کوئی انتظام نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پورے معاشرے میں ظلم و ستم اور بد اعمالیوں کا رواج ہے اختیارات اوراقتدار کی کونجیاں غلط ہاتھوں میں ہیں جماعت اسلامی اختیارات اور اقتدار غلط ہاتھوں سے لیے نیک اور صالح لوگوں کے ہاتھوں میں دینا چاہتی ہے اس لیے معاشرے میں پھیلے ہوئے اچھے افراد جماعت اسلامی میں شامل ہوں تا کہ معاشرے میں برائی کو روکا جا سکے اور حقیقی اسلامی معاشرہ قائم کیا جا سکے جہاں انصاف ہر فرد کے لیے آسان ہو انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اﷲ کی سر زمین پر اﷲ کے دئیے ہوئے نظام کے قیام کے لیے اٹھی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکن اپنے گھروں سے نکلیں ممبر سازی مہم کو تیز کریں اور ہر وارڈ میں اپنی موثر تنظیم قائم کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر