{AF}
سعودی عرب مقدس مقامات کی وجہ سے پوری امت کا روحانی مرکز ہونے کے باعث کشمیر ،فلسطین سمیت امت کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے،عبدالرشید ترابی {/AF}
کشمیر ،فلسطین سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے مسلمانوں کو باہم دست و گریبان کرنے کے لیے عالمی استعمار سازشوں میں مصروف ہے OICاور عرب لیگ امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لیے کردا ر ادا کریں،ہندوستان کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزاد ے رہا ہے اور عالمی برادری اسی وجہ سے خاموش ہے،سعود ی عرب مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھرپور کردار اد ا کرے،سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستان کمیونٹی کشمیریوں کی سفیر بن کر کردار ادا کرے جدہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ سعودی عرب مقدس مقامات کی وجہ سے پوری امت کا روحانی مرکز ہے اس مرکزیت کو برؤ کار لاتے ہوئے کشمیر فلسطین سمیت امت کے دیگر مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ائیر پورٹ پر استقبال کے لیے آئے ہوئے کشمیریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر فلسطین سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے اور مسلمانوں کو باہم دست و گریبان کرنے کے لیے عالمی استعمار سازشوں میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں ڈیڑھ ارب سے زیاد ہ مسلمان موجود ہیں جن کی 57آزاد ریاستیں ہیں دنیا کے وسائل کا بڑا حصہ مسلمانوں کے پاس ہے اسلامی ممالک صرف ہندوستان اور اسرائیل کا معاشی بائیکاٹ کر دیں تو کشمیر اور فلسطین دنوں میں آزاد ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اتحاد اور اتفاق پیدا کر کے امت واحدہ بننے کی ضرورت ہے سعودی عرب اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے پاس OICاور عرب لیگ جیسے ادارے بھی موجود ہیں جن کو مستحکم اور مضبوط کر کے موثر بنایا جا سکتا ہے اور ان اداروں کے ذریعے مسلمانوں کے آزادی کے مسائل کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل بھی حل کیے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہندوستان کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزا دے رہا ہے اور عالمی برادری بھی اسی وجہ سے خاموش ہے ہندوستان میں اقوام متحدہ میں جا کر پوری دنیا کے سامنے عہد کیا کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے گا مگر 66سال گزرنے کے باوجود وہ نہ صرف حق خودارادیت فراہم کررہا ہے بلکہ اپنے عہد سے منخرف ہو چکا ہے اور کشمیریوں کو یہ حق مانگنے کی پاداش میں شہید کررہا ہے انہوں نے کہا کہ OICکا کشمیر کنٹکٹ گروپ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور اس کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں میقم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے سفیر کا کردار ادا کرے۔