{AF}
جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکن مارچ کے اختتام تک وارڈز کی سطح پر مضبوط تنظیم قائم کریں،محمود الحسن چودھری {/AF}
جماعت اسلامی میں نئے شامل ہونے والوں کو استقامت کی دعا دیتے ہیں جماعت اسلامی ہی امید کی واحد کرن ہے معاشرے میں بڑے پیمانے پر پھیلے ہوئے بگاڑ کو ختم کرنے کے لیے جماعت اسلامی پھیلنا پھولنا ضروری ہے،کشمیر کی آزادی اور حقیقی اسلامی انقلاب ہمار ا مشن ہے مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکن مارچ کے اختتام تک ریاست کے تمام حلقوں میں وارڈ کی سطح تک مضبوط اور موثر تنظیم قائم کریں جماعت اسلامی ہی ملک و ملت کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے اہل قیادت اور روایتی پارٹیاں عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں قوم گزشتہ کئی سالوں سے اپنے اراکین اسمبلی کی وفاداریاں بدلنے کی صورت حال دیکھ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ نمبر 4کے دورے کے موقع پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد نذیر حسین شاہ،سیکرٹری ضلع قاضی شاہدحمید ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ،محمود الحسن چودھری نے کہا کہ جماعت اسلامی نے طے کیا ہے کہ وہ مارچ کے اختتام تک بھرپور دعوتی مہم اور ممبر سازی مہم جاری رکھتے ہوئے وارڈز کی سطح پر موثر اور مضبوط تنظیم قائم کرے گی انہوں نے کہا کہ متبادل قیادت اور نظام جماعت اسلامی کے پاس ہے اور تبدیلی کا ایجنڈا بھی جماعت اسلامی ہی لے کر نکلی ہے انہوں نے کہا کہ کارکن اپنے آپ سے آغاز کریں اپنے گھروں اپنے محلوں اور اپنے رشتہ داروں تک جماعت کی دعوت پہنچائیں ان کو جماعت میں شامل کریں تا کہ حقیقی انقلاب کے خواب کی تعبیر ہو سکے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے بے پناہ قربانیاں پیش کی ہیں اور کشمیر کی مکمل آزادی تک جماعت اسلامی کشمیریوں کی پشتیبانی جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ حقیقی اسلامی انقلاب ہمارا ہدف ہے اس ہدف کے حصول کے لیے جماعت اسلامی دن رات جدوجہد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں پھیلے ہوئے بڑے پیمانے پر بگاڑ کا خاتمہ بھی جماعت اسلامی ہی کر سکتی ہے ۔