جماعت اسلامی کے کارکنان اﷲ کے دین کی دعوت گھر گھر تک پہنچائیں،واجد اقبال عباسی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی کے کارکنان اﷲ کے دین کی دعوت گھر گھر تک پہنچائیں،واجد اقبال عباسی {/AF}

امت مسلمہ اس وقت جن مسائل کا شکار ہے وہ ہماری بد عہدیوں کی وجہ سے ہے،جماعت اسلامی بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر صرف اﷲ کی غلامی میں لانے اور مکمل فلاحی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے راولپنڈی(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع راولپنڈی کے امیر واجد اقبال عباسی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنان دین کی دعوت ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچائیں امت مسلمہ اس وقت جن مسائل سے دوچار ہے وہ ہماری بد عہدیوں کی وجہ سے ہے جماعت اسلامی لوگوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر صرف اﷲ کی غلامی اختیار کرنے اور نظام مصطفی کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع راولپنڈی کینٹ کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مشن ایک ماڈل فلاحی ریاست کا قیام ہے جہاں عدل و انصاف عوام کی دہلیز پر میسر ہو انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا ہے کارکنان دعوتی مہم کو تیز کریں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی دعوت کو پہنچائیں تا کہ اسلامی انقلاب کی راہ ہموار کی جا سکے اس موقع پر کینٹ جماعت اسلامی کی تنظیم نو ہوئی جس میں ڈاکٹر فرید الدین طارق کو امیر ،نائب امراء حفیظ اﷲ،عتیق عباسی،سیکرٹری راجہ فاروق کو منتخب کیا گیا،ڈاکٹر فریدالدین طارق نے کہا کہ جماعت اسلامی کی دعوت آفاقی دعوت ہے جب تک اس ملک میں اسلامی نظام نافذ نہیں ہو جاتا اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر