{AF}
ریاست کی ساری جماعتیں انتخابی عمل میں مداخلت کو روکنے کے لیے ضابطہ اخلاق مرتب کریں،محمود الحسن چودھری {/AF}
ایک 74میں ضروری ترامیم کر کے آزاد خطے کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے،جماعت اسلامی ہی امید کی واحد کرن ہے جو فرسودہ نظام کے خلاف جہاد کر رہی ہے،نوجوان اس قافلے کا ہر اول دستہ بنیں تا کہ تبدیلی کی جدوجہد کو تقویت ملے،جماعت اسلامی کے کارکن مظفرآباد کے تمام حلقوں میں وارڈ کی سطح پر مضبوط تنظیم قائم کریں اچھے شہرت کے حامل افراد کو جماعت میں شامل کریں جماعت اسلامی علاقائی ،قبیلائی اور لسانی تعصبات سے پاک خالصتاً اﷲ کے نظام کے غلبے کی جدوجہد کر رہی ہے ،حلقہ نمبر4کے زیر اہتمام ڈنہ کچیلی مظفرآباد میں اجتماع سے امیر ضلع سید نذیر حسین شاہ،سیکرٹری ضلع قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین کا خطاب مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ریاست کی ساری جماعتیں مل کر انتخابی عمل میں بیرونی مداخلت کو روکنے کے لیے ضابطہ اخلاق مرتب کریں،الزام تراشیوں اور رواداری پر مبنی سیاسی ماحول کو خراب ہونے سے بچایا جائے ،آزاد خطہ تحریک آزادی کا بیس کیمپ بھی ہے یہاں رواداری کی روایت کو برقرار رکھنا تحریک آزادی کے لیے بھی ضروری ہے ایکٹ 74ء میں ضروری ترامیم کر کے آزاد خطے کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ4کے زیر اہتمام ڈنہ کچیلی مظفرآباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد سید نذیر حسین شاہ،سیکرٹری ضلع قاضی شاہدحمید ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،محمود الحسن چودھری نے کہا کہ مظفرآباد جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکن مظفرآباد کے تمام حلقوں میں وارڈ کی سطح پر مضبوط تنظیم قائم کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں جماعت اسلامی ہی امید کی واحد کرن ہے جس کے پاس تبدیلی کا ایجنڈا ہے جو علاقائی ،قبائلی اور ہر طرح کے تعصبات سے بالا تر ہو کر صرف اﷲ کے دین کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے آج معاشرے میں جو انتشار اور اضطراب ہے وہ دین سے دوری کی وجہ سے ہے جب تک قوم دین کی طرف واپس نہیں آئے گی اس کے مسائل میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو گا جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کو لے کر نکلی ہے آج ہمارے خطے میں مغرب کا دیا ہوا نظام ہم پر مسلط ہے جس نے ہمیں مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے اور مسائل کی اس دلدل سے اسلامی نظام ہی نکال سکتا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے طے کیا ہے کہ مارچ کے آخر تک وہ آزاد کشمیر کے ہر حلقے کے گاؤں اور محلے کی سطح پر مضبوط تنظیم قائم کرے گی نوجوانوں کو منظم کرے گی خواتین جو ہمارے معاشرے کا 52فیصد ہیں ان کو اپنی تحریک کا حصہ بنا کر آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی برپاکرے گی اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد سید نذیر حسین شاہ نے کہا کہ اہل مظفرآباد جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں تا کہ ظلم پر مبنی نظام کا خاتمہ کر کے اس کی جگہ اسلام کا عادلانہ نظام قائم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرآباد جماعت اسلامی کا گڑھ بنے گا یہاں کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی بھرپور کوشش کرر ہی ہے۔