{AF}
عبدالرشید ترابی نے شباب ملی کا مرکزی سطح پر قائم کر کے نوجوانوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کیا،مختار علی خان {/AF}
نوجوان شباب ملی کے دست و بازو بن کر معاشرے میں میرٹ کے قتل عام اور نا انصافیوں کو روکنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں،جماعت اسلامی نے ہمیشہ معاشرے میں مظلوم اور محکوم لوگوں کی مدد کی اور ظلم کے خلاف بھرپور آواز بلند کی چوہدری نذیر احمد اصلاحی،حافظ ساجد،سردار اسد مبارک،ساجد عزیز،لطیف قادری،سردار ندیم خان اور دیگر کا خطاب عباسپور( پ ر) جماعت اسلامی حلقہ نمبر1عباسپورکے امیر مختار علی خان نے کہا ہے کہ نوجوان معاشرے میں تبدیلی کے لیے شباب ملی میں شامل ہو کر ظلم کے خلاف جدوجہد کریں،معاشرے میں ظلم و ستم ،میرٹ کا قتل عام ہو رہا ہے ،نوجوانوں کو شباب ملی سے وابستہ کر کے تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ان خیالا ت کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے چوہدری نذیر احمد اصلاحی ،حافظ ساجد،سردار اسد مبارک،ساجد عزیز،افتخار انجم میر،عمران ظفیر،سردار محمد ندیم خان،قاری لطیف قادری نے بھی خطاب کیا،مختار علی خان اور دیگر قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ عبدالرشید ترابی نے شباب ملی کو مرکزی سطح پر قائم کر کے نوجوانوں کو منظم کرنے اور اسلامی انقلاب کی منزل کے حصول کے لیے بہت بڑا کام سر انجام دیا ہے انہوں نے نو منتخب صدر شباب ملی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان امجد یعقوب مبارکباد پیش کرتے ہوئے استقامت کی بھی دعا کی انہوں نے کہا کہ امجد یعقوب نے اسلامی جمعیت طلبہ کی نظامت کے دوران پورے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں ہر جگہ اسلامی جمعیت طلبہ کو منظم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا امید ہے وہ نوجوانوں کو منظم کر کے آزاد خطے میں اسلامی انقلاب اور فلاحی ریاست کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ نوجوان معاشرے میں اپنا اہم مقام رکھتے ہیں شباب ملی ظلم کے خلاف مظلوم کے ساتھ ہو کر میرٹ کے قتل عام اور معاشرے میں ہونے والی نا انصافیوں کو روکنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ معاشرے میں مظلوم اور محکوم لوگوں کی مدد کی اور ظلم کے خلاف بھرپور آواز بلند کی۔