{AF}
جماعت اسلامی باغ کے ہزاروں کارکن باغ کے تینوں حلقوں کو رول ماڈل بنائیں،عبدالرشید ترابی{/AF}
تینوں حلقوں میں وارڈ کی سطح پر تنظیم کو منعظم کریں،نئے افراد کو جماعت میں شامل کریں،نوجوانوں کو اس قافلے کو ہراول دستہ بنائیں،باغ جماعت اسلامی کا مضبو ط قلعہ ہے،عوامی مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی نے بھرپور کردار ادا کیاہے،ظلم اور ناانصافی پر مبنی نظام کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے،ایک ایک گاوں اور محلے میں مضبوط تنظیم قائم کریں باغ ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی باغ کے ہزاروں کارکن باغ کے تینوں حلقوں کو رول ماڈل بنائیں ایک ایک گاؤں اور محلے اور وارڈ کی سطح پر مضبوط تنظیم قائم کریں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع عثمان انور امیر حلقہ مولانا ہدایت اﷲ تنور انور خان اور دیگر نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ باغ جماعت اسلامی کا قلعہ ہے اور اس قلعے کو اور مضبوط کرنے کے لیے کام کی ضرورت ہے،انھوں نے ذمہ اداران سے تینوں حلقوں کا جائزہ لیا اور ان کو ہدیت کی کہ وہ پھرپور انداز سے دعوتی مہم چلائیں اور نئے افراد کو جماعت اسلامی میں شامل کریں جماعت اسلامی باغ نے عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرے گی،انھوں نے کہا کہ ظلم اور ناانصافی کے خلا ف جہاد جاری رکھیں گے ،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ہوتے ہوئے کوئی مظلوم پر ظلم نہیں کرسکتا،کشمیر کی آزادی اور اسلامی انقلاب ہمار امشن ہے اس مشن کی تکمیل تک جہاد جاری رکھیں گے،انھوں نے کہاکہ سارے باطل نظام فیل ہوچکے ہیں،وزراء اور مشیروں کی فوج کے ہمراہ وزیر اعظم اپنے آپ کے خلا ف احتجاج کررہے ہیں یہ نظام کی ناکامی ہے،ریاست کے تمام ادارے جو عوام کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح کے لیے بنائے گئے تھے وہ تباہ ہوچکے ہیں اوروزراء من مانیاں کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ ہمارے سارے مسائل کا حل اسلامی نظام کے قیام میں ہے اسی لیے یہ خطہ ہمارے اباؤ اجداد نے آزاد کروایا تھا،انھوں نے کہاکہ نوجوانوں کو خاص کر اس قافلے کے ساتھ وابستہ کریں ان کو انقلاب کا ہراول دستہ بنائیں شباب ملی مرکزی سطح پر قائم کردی ہے اس کو اضلاع اور نیچے منظم کیا جائے نوجوان ہی ہمیشہ انقلاب کا ہراول دستہ ہوتے ہیں۔