بلوچ کے عوام نے ملا عبدالقادر شہید کی قرارداد مسترد کرنے والوں کو انجام تک پہنچادیا،جماعت اسلامی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkبلوچ کے عوام نے ملا عبدالقادر شہید کی قرارداد مسترد کرنے والوں کو انجام تک پہنچادیا،جماعت اسلامی {/AF}

شہداء کے خون سے غداری کرنے والے مشرف آج پوری دنیا کے لیے نشان عبرت بنے ہوئے ہیں،کشمیریوں کے قاتل ہندوستان کو پسندیدہ ملک قراردینے والے اسمبلی نے شہداء کے خون سے بے وفائی کی جس کا آج نتیجہ سامنے ہے،پتھر چور اور ککڑ چور وزراء قومی وسائل لوٹ رہے ہیں،آزاد کشمیرمیں حکومت پیپلزپارٹی کی ہے وہ احتجاج کس کے خلاف کررہے ہیں،سیکرٹری مالیات نے نام نہاد ہیلتھ پیکیج مسترد کرکے لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کو لیا راولپنڈی ( پ ر)جماعت سلامی آزا دجموں وکشمیرکے ترجمان راجہ ذاکرخان نے کہاہے کہ بلوچ کے غیور عوام نے شہید اسلام شہید پاکستان عبدلقادر ملا کی قرارداد مسترد کرنے والوں کو انجام تک پہنچادیاہے،شہداء کے خون سے بے وفائی کرتے ہوئے کشمیریوں کے قاتل ہندوستان کو پسندید ہ ملک قراردینابیس کیمپ کی اسمبلی کا بدترین اقدام تھا،بیس کیمپ کی اسمبلی نے جنرل مشرف کے انجام سے عبرت حاصل کرنے چاہیے تھی جو آج پوری دنیا میں عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں،ان خیالا ت اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ چودھری مجید کو پتھر چور اور ککڑ چور وزراء نے یرغمال بنایا ہواہے ،ریات کے اداروں کو تباہ کر دیا گیاہے،میڈیکل کالج میں گریڈڈ اساتذہ تعلیم دے رہے ہیں جو ڈاکٹر نہیں قصائی تیار کریں گے،یونیورسٹیوں کو علاقوں اور برداریوں کے اڈے بنادیا گیاہے،انھوں نے کہاکہ سیکرٹری مالیات نے نام نہاد ہیلتھ پیکیج مسترد کرکے لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کو بچالیا ،وزیر موصوف نے ٹکنیکل سٹاف میں اپنے ٹولے کو ایڈجسٹ کرلیا ہے جس سے لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر