{AF}
حکومت جمہوری رویہ اختیار کرتے ہوئے بلوچ کے نتائج کو تسلیم کرے،عبدالرشید ترابی{/AF}
بلوچ میں قیمتی جان کے ضیاع پر شدید افسوس ہے جو حکومت کی نہ اہلی اور بے تدبیری کا نتیجہ ہے ،چیف الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے رینجرز کیا فوج سے بھی تعاون لے سکتا ہے،پیپلز پارٹی کے اندر چوہدری مجید مخالف گروپ وزیر اعظم کو اشتعال دلا کر اس کے پاؤ ں میں کلہاڑ ی مروا رہا ہے،تمام سیاسی جماعتیں ضابطہ اخلاق ترتیب دیں یہ وقت کی ضرورت ہے ،وزیر امور کشمیر اگر دھاندلی کروا سکتا ہے تومنظور وٹو اور گیلانی کو جب چوہدری مجید ایک ایک حلقے میں لے کر پھرتے تھے تو اس نے بڑی دھاندلی کی ہو گی میرے حلقے میں پولنگ اسٹیشن پر 130%پولنگ کروائی گئی ہے آزاد خطہ حساس ہے اس کے امن وامان کی ذمہ داری حکومت پر ہے آزاد کشمیر کی تمام سیاسی پارٹیاں آج طے کریں کہ وہ وفاق کی مدد کے بغیر اپنے بل پر انتخابات لڑیں گی اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ حکومت جمہوری رویہ اختیار کرتے ہوئے بلوچ میں ہونے والے انتخابی نتائج کو تسلیم کرے بلوچ میں قیمتی جان کا ضیاع افسوس ناک ہے یہ حکومت کی نا اہلی اور بے تدبیری کا نتیجہ ہے چیف الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل ہے کہ و ہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے رینجرز کیا فوج سے بھی مدد لے سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری مجید آج اگر وزیر امور کشمیر کو دھاندلی کا موجب قرار دے رہے ہیں تو کل وہ منظور وٹو اور وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کو لے کر ایک ایک حلقے میں پھرتے تھے انہوں نے بڑی دھاندلی کروائی ہو گی ،الٹا چور کوتوال کو ڈھانٹنے کے مترادف ہے اب وقت آگیا ہے کہ آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں ضابطہ اخلاق مرتب کریں اور یہ طے کریں کہ وہ وفاقی حکومت کی مدد حاصل نہیں کریں گی بلکہ اپنے بل بوتے پر انتخابات میں جائیں گئیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اندر چوہدری مجید مخالف گروپ چوہدری مجید کو اشتعال دلا کر اس کے پاؤں پر کلہاڑ ی مار رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ حساس علاقہ ہے یہاں امن و امان کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہے یہ تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے یہاں سے منفی پیغام کشمیریوں کو مایوس کرے گا انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی ہے سیاسی اختلافات کو دشمنی میں بدلنے کا رویہ ختم ہونا چاہیے قوم کو اختیار ہے وہ جس کو چاہیے اپنا نمائندہ منتخب کرے دھونس اور دھاندلی کر کے مینڈیٹ چرانے کا زمانہ بیت چکا ہے ہمیں بھی جدید حالات کے مطابق خود کو ڈالنا چاہیے قوم کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کے مواقعے دینے چاہیے انہوں نے کہا کہ میرے انتخابی حلقے میں 130فیصد پولنگ بھی کروائی گئی ہے ۔