امت مسلمہ کو انتشار اور فساد سے اتحاد و اتفاق کا راستہ اختیار کر کے ہی نکالا جا سکتا ہے،محمود الحسن چودھری

{AF}ch.mehmood-ul-hassanامت مسلمہ کو انتشار اور فساد سے اتحاد و اتفاق کا راستہ اختیار کر کے ہی نکالا جا سکتا ہے،محمود الحسن چودھری {/AF}

مظفرآباد میں بھرپور انداز سے دعوتی اور ممبر سازی مہم کے ذریعے سے عوام کو جماعت اسلامی سے جوڑا جا سکتا ہے،سید نذیر حسین شاہ حلقہ کوٹلہ کو جماعت اسلامی کا گڑھ بنائیں گے ،سید سلیم شاہ جماعت اسلامی انبیاء کی دعوت لے کر نکلی ہے ،دجالی تہذیب کا مقابلہ کرکے لیے اسلامی تہذیب اپنانی ہو گی،اﷲ کے دئیے ہوئے نظام کے قیام سے ہی ہمارے مسائل حل ہوں گے مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہاہے کہ امت مسلمہ کو انتشار اور فساد سے اتحاد و اتفاق کا راستہ اختیار کر کے ہی نکالا جا سکتا ہے،مغربی استعمار نے ایک سازش کے تحت امت کو کئی فرقوں میں بانٹ دیا ہے ،جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو فرقوں سے بالا تر ہو کر اﷲ کے دین کی طرف مخلوق خدا کو دعوت دیتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ نمبر2کے زیر اہتمام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد سید نذیر حسین شاہ،امیر جماعت اسلامی حلقہ کوٹلہ سید سلیم شاہ سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ،محمود الحسن چودھری نے کہا کہ دجالی تہذیب آج اپنے سارے وسائل کے ساتھ مسلمانوں پر مسلط کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے اس تہذیب کے مقابلے میں اسلامی تہذیب اپنانے سے ہی ہم بے حیائی اور فحاشی کے طوفان سے اپنے آپ کو اور اپنی قوم کو بچا سکتے ہیں آج معاشرے میں ہر طرف انتشار اضطراب اسلام سے دوری کی وجہ سے پیدا ہو چکا ہے ظلم نا انصافی کرپشن حکومت کی سرپرستی میں جاری ہے میرٹ کا قتل عام کیا جا رہا ہے ،ان حالات میں جماعت اسلامی اﷲ کے دین کے قیام کا جھنڈا لے کر نکلی ہے جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک فردا اور ایک ایک گھر تک اﷲ کے دین کا پیغام پہنچائیں وارڈ کی سطح پر اپنی تنظیم قائم کریں معاشرے کے اچھے افراد کو اپنے ساتھ جوڑیں اپنی جماعت میں شامل کریں تا کہ اﷲ کے دین کے قیام میں آسانیاں پیدا ہوں،اس موقع پر سید شاہ نے کہا کہ تمام افراد تک جماعت کی دعوت پہنچائیں گے اور انہیں جماعت میں شامل کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر