{AF}
سر کا خوف اور زر کی تمنا رکھنے والے حکمران ملک و ملت کو مسائل کی دلدل سے نہیں نکال سکتے،عبدالرشید ترابی{/AF}
پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر رائے عامہ منظم کریں،جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبان اور نظام کی تبدیلی کی علمبردار ہے،جماعت اسلامی کے کارکن دعوتی اور ممبرسازی کی مہم کو تیز کریں آزاد کشمیر سمیت پاکستان میں مقیم مہاجرین میں دعوتی مہم اور ممبر سازی مہم تیز ی سے جاری ہے،تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ ایک اسلامی اور فلاحی معاشرہ اور ریاست قائم کی جائے جماعت اسلامی اسلامی نظام کے نفاذ کے مشن کو لے کر نکلی ہے امید کی واحد کرن جماعت اسلامی ہے،جماعت اسلامی کے خوف سے ہندوستان بنگلہ دیش میں جماعت کے قائدین کو پھانسیوں کے فیصلے لکھوا رہا ہے عالمی اسلامی تحریکیں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہیں،باطل اور مغربی استعمار زیادہ دیر ان کے راستے میں مزاہم نہیں ہو سکتی کراچی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ سر کا خوف اور زر کی تمنا رکھنے والے حکمران ملک و ملت کو مسائل کی دلدل سے نہیں نکال سکتے،ملک و ملت کو مسائل کی دلدل سے اﷲ کا خوف اور دین کا جھنڈا لے کر نکلنے والے ہی نکال سکتے ہیں ،پاکستان کے موجودہ مسائل کا واحد حل اﷲ کے دین کا نفاذ ہے،پوری قوم مل کر اپنے اس عہد کی تجدید کرے جو پاکستان حاصل کرتے وقت اﷲ سے کیا تھا اﷲ کے دین سے بے وفائی اور بد عہدی کے باعث آج پوری قوم اﷲ کے عذاب کی گرفت میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کراچی کے اراکین امیدوارن اور ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقیم مہاجرین کشمیریوں کے سفیر بن کر مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کریں رائے عامہ کو کشمیر بارے معلومات دیں میڈیا اور سیاسی قائدین سے رابطہ رکھیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر پشتیبان اور نظام کی تبدیلی کی علمبردار ہے کشمیر کی آزادی اور اسلامی نظام کا نفاذ ہمارا مشن ہے اس مشن کی تکمیل کے لیے جماعت اسلامی نے آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور پاکستان میں مقیم مہاجرین میں دعوت اور ممبر سازی مہم شروع کی ہے ہر جگہ دعوتی مہمات اور ممبر سازی جاری ہے کراچی میں بھی بڑی تعداد میں کشمیری آباد ہیں ان کو جماعت اسلامی سے وابستہ کیا جائے تا کہ حقیقی اسلامی انقلاب کی منزل قریب آ سکے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ مسائل اﷲ کے نظام کے نفاذ کے نہ ہونے کے باعث پیدا ہوئے ہیں اﷲ ہم سے ناراض ہے چونکہ برصغیر کے مسلمانوں نے اﷲ سے عہد کر کے یہ ملک حاصل کیا تھا کہ یہاں اﷲ کا نظام نافذ ہو گا لوگوں کو انصاف ملے گا اسی وجہ سے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں پیش کیں مگر بد قسمتی سے وہ نظام ابھی تک نافذنہ ہو سکا،اس بد عہدی کی وجہ سے آج پوری پاکستانی قوم اﷲ کے عذاب کی گرفت میں ہے اس سے نجات کا ایک ہی راستہ ہے کہ پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ کیا جائے تو ہمارے تمام مسائل حل ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ آئین کی باتیں کرنے والے آئین کو حقیقی سپرٹ کے ساتھ نافذ کریں اس پر عمل کریں تو بھی پاکستان کے مسائل کم ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار اور بالخصوص ہندوستان پاکستان کو نشانے پہ رکھے ہوئے ہے وہ کوئی مرحلہ جانے نہیں دیتا جس میں وہ پاکستان کو نشانہ نہ بنائے پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر بدنام کرنے کے لیے ہندوستان بھرپور مہم چلائے ہوئے ہے ،حکومت پاکستان ہندوستان کو دشمن سمجھتے ہوئے پالیسی تشکیل دے،انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریکیں پوری دنیا میں پیش رفت کر رہی ہیں یہ الگ بات ہے وہ آزمائش کا شکار ہیں ان کی یہ آزمائش عارضی ہے ۔