مقبوضہ کشمیر کی جموں جیل امبالہ میں پاکستانی قیدی کی شہادت پر اقوام عالم نوٹس لے،شیخ عقیل الرحمن

{AF}sheikh-aqeel-ur-rahmanمقبوضہ کشمیر کی جموں جیل امبالہ میں پاکستانی قیدی کی شہادت پر اقوام عالم نوٹس لے،شیخ عقیل الرحمن {/AF}

ہندوستان انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے سیکورٹی کونسل اس پر پابندی عائد کرے،عالمی قوانین کے تحت قیدیوں کو جان کا تحفظ حاصل ہوتا ہے لیکن ہندوستان ماورائے عدالت قیدیوں کو شہید کرکے بد ترین انسانی حقوق ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے،پاکستان کے حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں جو دوستی کی پینگیں بڑھانے کی باتیں کر رہے ہیں،ہندوستان نے نہ پہلے پاکستان کو تسلیم کیا اور نہ اب تسلیم کررہا ہے حکومت پاکستان ہندوستان کو دشمن سمجھ کر پالیسی تشکیل دے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں امبالہ جیل میں قید پاکستانی کی شہادت پر اقوام عالم نوٹس لے،ہندوستان کشمیریوں کو ماورائے عدالت شہید کر رہا ہے اور اب قیدیوں کی جانوں کی بھی شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ہندوستان پر پابندیاں عائد کرے کیونکہ وہ بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جیل حکام کی طرف سے بے دردی سے شہید ہونے والے پاکستانی قیدی کا کیس بین الاقوامی عدالت انصاف میں پیش کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہزاروں گمنام قبروں کے انکشاف اور جیلوں میں قیدیوں کو بے دردی سے شہید کرنے جیسے گھناؤنے کام پر ہندوستان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے،اس وقت ہندوستان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہونے والا سب سے بڑا ملک ہے عالمی برادری کی طرف سے ہندوستان کے خلاف کسی کاروائی کا نہ ہونا اس کو مزید شہ دے رہا ہے کہ وہ مزید قتل عام کرے،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی آنکھیں کھل جانی چاہیے جو دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں،ہندوستان نے نہ پہلے پاکستان کو تسلیم کیا ہے اور نہ اب تسلیم کر رہا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر