پاکستان اپنی شہ رگ کشمیر کو دشمن کے قبضے میں رکھ کر اپنی سلامتی برقرار نہیں رکھ سکتا،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiپاکستان اپنی شہ رگ کشمیر کو دشمن کے قبضے میں رکھ کر اپنی سلامتی برقرار نہیں رکھ سکتا،عبدالرشید ترابی {/AF}

کشمیریوں نے ہندوستان کی طرف سے تمام مظالم اور تشدد کے باوجود اس کے آئینی فریم ورک میں حل قبول کرنے سے انکار کر دیا کشمیری آزادی کی منزل کے حصول تک جہاد جاری رکھیں گے جماعت اسلامی پاکستان کشمیریوں کی محسن ہے کراچی میں رہنے والے کشمیری جماعت اسلامی کے ہاتھ مضبوط کریں،پاکستان میں موجودہ صورت حال سیکولر طبقے کی جانب سے نظریاتی مملکت کو ہائی جیک کرنے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے پاکستان کو دستور پاکستان کے مطابق اسلامی ریاست بنایا جائے ،حکومت پاکستان تحریک آزاد ی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت عملی تشکیل دے،مہاجرین مقیم پاکستان اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کو ہر فورم پر اٹھائیں،ہندوستان تمام تر مظالم آزمانے کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے میں ناکام رہا ہے کشمیری آزادی کے لیے پر عزم ہیں ،جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اسلامی نظام کے قیام کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے،پاکستان کو حاصل کرنے کا مقصد اﷲ کے دین کا قیام تھا تو تاحال نہ ہو سکا،اﷲ کے دین کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے،نماز روزہ ،حج ،زکوۃٰ،دین کے قیام کے لیے انسان کو تیار کرتی ہے کراچی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی شہ رگ کشمیر ہندوستان کے قبضے میں رکھ کر اپنی سلامتی کو برقرار نہیں رکھ سکتا کشمیری تکمیل پاکستان اور تقسیم بر صغیر کے نا مکمل ایجنڈے کی تکمیل کی جدوجہد کر رہے ہیں حکومت پاکستان تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت عملی تشکیل دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام اور کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت ہونے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پاکستان میں جو صورت حال ہے وہ ہندوستان کی کارستانی ہے ہندوستان پاکستان میں تخریب کاری کر کے پاکستان کو معاشی ،سیاسی طور پر عدل استحکام کا شکار کر کے اس کو دباؤ میں لا کر کشمیر پر سودے بازی کی سازش کر رہا ہے پوری پاکستانی قوم ہندوستان اور استعماری سامراج کے اس ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لیے متحدہ اور منظم ہو کر جدوجہد کرے،پاکستان نہ صرف مظلوم کشمیریوں کی داد رسی کرتا ہے بلکہ پوری دنیا میں جہاں بھی ظلم ہوتا ہے اہل پاکستان اس کا سہارا بنتے ہیں پاکستان کی اس حیثیت کو ختم کرنے کے لیے عالمی استعمار نے ایک منظم سازش کے تحت اس کو ہدف بنایا ہوا ہے سیاسی ،عسکری قیادت کے ساتھ پوری قوم یک جان اور یک زبان ہو کر دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے ہندوستان کے تمام تر مظالم اور تشدد کے باوجود ہندوستان کے آئینی فریم ورک کے اندر حل کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے اور آزادی کی منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکولر لابی نے اور مقتدر طبقے نے نظریاتی مملکت کو ہائی جیک کیے رکھا جس کی وجہ سے آج فساد اور انتشار ہے اس فساد اور انتشار کا حل بھی یہی ہے کہ پاکستان کو دستور کے مطابق اسلامی ریاست بنایاجائے جماعت اسلامی کا بھی مطالبہ یہی ہے کہ پاکستان جن مقاصد کے لیے بنایا گیا تھا وہ پورے کیے جائیں انہوں نے کہا کہ کراچی جو امن کا گہوارہ ہوتا تھا جو پورے ملک کے غریبوں کی پرورش کرتا تھا اس کو لسانی دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ہوا ہے اس کا حل بھی یہی ہے کہ ملک میں دستور کی سپرٹ کے مطابق اسلام نظام کا نفاذ کیا جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر