{AF}
مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے ،عبدالرشید ترابی {/AF}
پاکستان کے دستور کو حقیقی سپرٹ کے ساتھ نافذ کیا جائے ،اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر فوری عمل درآمد کیا جائے ،پاکستان جن مقاصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا وہ پورے نہیں ہوئے جس کی وجہ سے آج مسائل سر اٹھا رہے ہیں ،پر امن طریقے سے نظام کی تبدیلی کی جدوجہد جماعت اسلامی اول روز سے کر رہی ہے بندوق کے زور پرلادینی نظام نافذ کیا گیا اس کا ردعمل ہو گا،66سال سے اسلامی نظام کے ساتھ بے وفائی اور بد عہدی کی جا رہی ہے پاکستان کو حقیقی فلاحی مملکت بنایا جائے جس کے لیے قوم نے قربانیاں پیش کیں تھیں،30لاکھ کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان مسئلہ کشمیر کے سفیر ہیں ،تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ٹھوس پالیسی اور منظم حکمت عملی درکار ہے ،ہندوستان پاکستان میں تخریب کاری کروا رہا ہے کراچی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے پاکستان میں موجودہ صورت حال کشمیریوں کے لیے باعث تشویش ہے ،ہندوستان پاکستان میں تخریب کاری کر رہا ہے اس سے یکطرفہ دوستی کی پینگیں بڑھانا خود فریبی کے مترادف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیریوں کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دستور کو حقیقی سپرٹ کے ساتھ نافذ کیا جائے جن مقاصد کے لیے یہ ملک حاصل کیا تھا وہ مقاصد تا حال تشنہ ہیں اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے پاکستان میں اگر بندوق کے زور پر لادینی نظام نافذ کیا جائے گا تو اس کاردعمل ہو گا ضرورت اس امر کی ہے کہ پر امن طریقے سے نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کی جائے جس طرح جماعت اسلامی اول روز سے کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ 66سال بیت گئے مگر اسلامی نظام نافذ نہ ہو سکا پوری قوم نے اس عہد سے بے وفائی کی جو اﷲ سے یہ مملکت حاصل کرنے کے لیے باندھا گیا تھا پاکستان کے موجودہ حالات اﷲ کا عذاب ہیں پاکستان کی سیاسی ،عسکری قیادت اور پوری قوم رجوع اﷲ کرے تا کہ اﷲ کا عذاب ٹل سکے پوری دنیا کے مظلوم انسانوں کے لیے آواز بلند کرنے والا پاکستان آج شدید مشکلات کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ دین سے دوری ،حب الوطنی میں کمی اور چند لٹیروں اور وڈیروں کی حکومت کے ایوانوں میں براجمان ہونے کی وجہ سے ہے انہوں نے کہا کہ ان سارے مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ اﷲ کا نظام اس ملک میں نافذ کیا جائے تا کہ اﷲ ہم سے راضی ہو اور یہ عذاب جس میں پوری قوم مبتلا ہے وہ ٹل سکے انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان کے موجودہ حالات کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہیں وہ پاکستان کو خانہ کعبہ کے بعد مقدس سرزمین سمجھتے ہیں اور اس کے لیے وہ جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 30لاکھ کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان کشمیریوں کے سفیر ہیں وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سفارتی محاذ پر اپنا بھرپور کردار ادا کریں پاکستان کی قوم اور حکومت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے کردار ادا کرنے پر مجبور کریں ۔