{AF}
ظلم اورناانصافی پر مبنی استحصالی نظام کے خلاف جہاد نبی پا ک کی سنت ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
اسلامی نظام حکومت کے قیام کی جدوجہد کرنا ہرمسلمان پرا سی طرح فرض ہے جس طرح نماز پڑنا فرض ہے،قرآن وسنت کی تعلیمات کو چھوڑ کر پوری امت مسائل کی دلدل میں پھنس چکی ہے اور کفار اس پر اس طرح ٹوٹ پڑے ہیں جس طرح بھوکے دستر خوان پر ٹوٹ پڑتے ہیں،امت مسلمہ جب جہاد کر چھوڑ کر دنیا کی طرف راغب ہوگی تو مغلوب ہوجائے گی،آج سوا ارب مسلمان مغلوب ہیں ،اﷲ کی طرف رجوع اور اس کے نظام کے قیام سے ہی ہمارے مسائل حل ہوں گے اور اﷲ کا عذاب بھی ہٹے گا،معاشرے میں رشوت،کرپشن،اقرباء پروری ،ظلم اور ناانصافی،فاشی اور عریاں سرکاری پرستی میں ہورہی ہے،ان حالات میں اﷲ کر رحمت کیسے آئے گی،سود ی معاشی نظام کے ہوتے ہوئے قوم کی معاشی ترقی نہیں ہوسکتی ،سودی معاشی نظام امیر کو امیر تر اور غریب کو غریب تر بنانے کے لیے بنایا گیا ہے کوٹلی ( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے امیرعبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ظلم اورناانصافی پر مبنی استحصالی نظام کے خلا ف جہاد بنی پاک کی سنت ہے،نبی ﷺ نے معاشرے کو برائیوں سے پاک کرنے کے لیے جہاد کیا،اسلامی نظام حکومت قائم کرنا اس کی جدوجہد کرناہر مسلمان پر سی طرح فرض ہے جس طرح نماز روزہ فرض ہے،امت مسلمہ کی ذمہ داری تھی کہ وہ خود دین پر کھڑی ہواور کفاروں کو دین کی دعوت دے اور ان کو دین پر لائیں مگر خود امت نے قرآن وسنت کی تعلیمات چھوڑ ا جس کی وجہ سے وہ مسائل کا شکا رہے،اور کفار جن کو دعوت دیناتھی اور ا س کو مٹانے کے لیے ٹوٹ پڑی ہے،ا ن خیالات کا اظہار انھوں نے دعوتی مہم کے دوران کانرمیٹنکز ،بیٹھک پروگرامات،عوامی ملاقاتوں اور دانشوروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع عبدالحمید چودھری اور دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ امت مسلمہ جب جہاد چھوڑ کر دنیا کی طرف راغب ہوگی تو مغلوب ہوجائے گی،آج سوا ارب مسلمان مغلوب ہیں ،اﷲ کی طرف رجوع اور اس کے نظام کے قیام سے ہی ہمارے مسائل حل ہوں گے اور اﷲ کا عذاب بھی ہٹے گا،معاشرے میں رشوت،کرپشن،اقرباء پروری ،ظلم اور ناانصافی،فاشی اور عریاں سرکاری پرستی میں ہورہی ہے،ان حالات میں اﷲ کی رحمت کیسے آئے گی،سود ی معاشی نظام کے ہوتے ہوئے قوم کی معاشی ترقی نہیں ہوسکتی ،سودی معاشی نظام امیر کو امیر تر اور غریب کو غریب تر بنانے کے لیے بنایا گیا ہے ،اس فرسودا اور مغرب کے دیے ہوئے نظام کوتبدیل کرنے اور اس کی جگہ اسلامی نظام کے قیام کے لیے معاشرے کے ہر فرد مرد عورت ،بچے بوڑھے اور جوان کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی،مغرب اپنے اس استحصالی نظام کو بچانے اور اس کو مسلمان پر مسلط رکھنے کے لیے اپنے سارے وسائل استعمال کررہاہے اور حکمرانوں سمیت چند مراحات یافتہ افراد کے ذریعے مسلمانوں کو اپنے اصلی نظام سے دور کررہاہے ایسے میں جماعت اسلامی امید کی شمع لے کر نکلی ہے قوم اس کو ساتھ دے اس میں شامل ہوتاکہ اس نظام کو قائم کیا جاسکے جس کے لیے یہ خطہ آزاد ہوا تھا۔انھوں نے کہاکہ آزاد خطے میں اسلامی نظام کے قیام کے ساتھ کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا والوں کی مدد کرنااور ان کے آزادی کی منزل کو حاصل کرنے کے لیے بیس کیمپ نے کرداردادا کرنا ہے جو ابھی تک نہیں ہورہاہے ،جماعت اسلامی اس کردار کو ابھی اداکررہی ہے ۔