مملکت خداداد پاکستان کو چاروں اطراف سے گھیرنے والا ہندوستان اور مغربی استعمار ناکام ہوگا،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiمملکت خداداد پاکستان کو چاروں اطراف سے گھیرنے والا ہندوستان اور مغربی استعمار ناکام ہوگا،عبدالرشید ترابی {/AF}

اﷲ سے بدعہدی کا نتیجہ پوری قوم بھگت رہی ہے ،جن مقاصد کے لیے یہ وطن حاصل کیا گیا تھا وہ ابھی تک تشنہ ہیں،پوری قوم ،سیاسی اور عسکری قیادت اسلامی نظام کے نافذ کے لیے پرعزم ہوجائے مسائل حل ہوجائیں گے،اﷲ اور اس کے رسول ﷺ کے دیے ہوئے نظام اور شریعت کے ساتھ جو نارواسلوک کررہے ہیں اس کا نتیجہ تباہی کے سوا کچھ نہیں ہے،اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنے والی اسلامی تحریکات کو مغرب اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی مدد سے زیر بار لایا ہواہے مصر ،بنگلہ دیش،سمیت دیگر ممالک میں اسلامی نظام کے نفاذکے لیے پرامن جدوجہد کرنے والوں کو تختہ مشق بنایا ہواہے،حق وباطل کے درمیان کشمکش آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے،مغرب کے سارے نظام فیل ہوچکے ہیں وہ طاقت کی بنیاد پر متبادل اسلامی نظام کے راستے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں کھوئی رٹہ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مملکت خداداد پاکستان کو ہندوستان اور مغربی استعمار نے چاروں اطراف سے گھیر لیا ہے مگر ان کے یہ مذموم عزائم ناکام ہوں گے ،کلمے کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والے پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچاسکتی،آج کے حالات اﷲ سے بدعہدی کانتیجہ ہیں،پوری قوم جس عذاب میں مبتلاہے وہ اجتماعی بدعہدی ہے اﷲ سے عہد کر کے یہ ملک حاصل کیا کہ اس ملک میں اﷲ کا نظام نافذ ہوگا اسلامی کی تجربہ گاہ ہوگامگرتاحال وہ مشن تشنہ ہے جس کی وجہ سے آج پوری قوم سزا بھگت رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سیر ت کانفرنس سے امیر ضلع کوٹلی عبدالحمید چوھدری ،پروفیسرجمروز،توصیف الرحمان آفاقی،اسلم حجازی اوردیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشیدترابی نے کہاکہ پورے پاکستان ا ور آزاد کشمیر میں میلاد کانفرنس منعقد کی جاتی ہیں سیرت پر سیمینارز کیے جاتے ہیں تاکہ ہم اپنی زندگیوں کو نبی ﷺ کی زندگی کے مطابق ڈالیں،ان کی سیرت اپنائیں،نبی ﷺ نے بحیثت سپاسالار،مجاہد،قائد اچھا پروسی،استاذ مربی سب کچھ ثابت کرکے دیا اور پوری انسانیت کے لیے رہنمااصول دیے،اپنی عملی زندگی سے ثابت کیا اور پھر تبلغ کیا،ہمیں نبی ﷺکی زندگی کا مشن اپنانے کی ضرورت ہے ان کی زندگی کا مشن اﷲ کے نظام کا غلبہ تھا،جس کے لیے تمام انبیاء مبعوث کیے گئے،انبیاء کی بعثت کا مقصد دنیا سے باطل نظام ختم کرکے اس کی جگہ اﷲ کا دیا ہوا نظام عدل قائم کرنا اور مخلوق کو خدا شناس بنانا تھا،آج ہمارے سامنے قرآن وسنت کا مذاق اڑایا جارہاہے،مگر ہمارے ماتھے پر بل تک نہیں پڑتا اس لیے ہمیں اپنے ایمان کی خیر منانا ہوگی،آج دین کا تقاضایہ ہے ا س کو نافذ کیا جائے تاکہ دنیا کے باقی لوگ اس دین اور اس کے نظام کو دیکھ کر مسلمان ہوسکیں،انسانوں کے بنائے ہوئے سارے نظام فیل ہوچکے ہیں،آج پوری دنیامیں اسلامی تحریکات کے اخلاف اہل مغرب کیو ں ہے اسی لیے ہے کہ ان کو معلوم ہے کہ اسلام کا متبادل نظام اسلامی تحریکات کے پاس ہے اور وہ اس کے نفاذ کے لیے کوششیں بھی کررہی ہیں،مصر کی منتخب حکو مت کو کیوں ہٹایا گیا اس لیے کہ وہ دین کے نظام کو لے کر چل رہی تھی،جس کو دیکھ کر دیگر ممالک کے عوام متاثر ہورہے تھے،بنگلہ دیش میں اسلامی تحریک کا کیا قصور ہے سوا اس کے کہ وہ اسلام کی بات کرتی ہے ،اسلامی تحریکات پرامن راستے سے انقلاب کی کوشش کررہی ہیں،رائے عام منظم کرکے انقلاب لائیں گے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو ختم نہیں کرسکتا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر