قرآن انسانیت کو عزت ،عروج ،طاقت ،نجات اور رب کی رضا دلاتا ہے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiقرآن انسانیت کو عزت ،عروج ،طاقت ،نجات اور رب کی رضا دلاتا ہے ،عبدالرشید ترابی{/AF}

 نبی ﷺ کا مشن انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر اﷲ کی غلامی میں دینا اور اسلام کو بطور نظام زندگی نافذکرنا تھا،سوا ارب مسلمان اسلام اور قرآن کے نظام پر کھڑے ہوجائیں تو دنیا ان کے زیر نگیں ہوجائے،مسلمانوں نے قرآن اور اسلام سے ظلم کیا جس کے باعث وہ آج مسائل کا شکار ہیں اور ان کی باگیں اغیار کے پاس ہیں،مسلمانو ں کی طاقت ایمان تقوی اور جہاد فی سبیل اﷲ میں ہے،جماعت اسلامی قلوب کو مسخر کر کے نفاذ شریعت لائے گی،یہودیوں کے دیے ہوئے سود ی نظام نے دنیا کو غربت کی لیکر سے نیچے گرادیا،اسلام کا معاشی نظام ہی انسانیت کو عروج دے گا،بیس کیمپ کے غیور عوام اسلام کا پرچم لے کر اٹھیں یہی کامیابی کا راستہ ہے کوٹلی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ قرآن وسنت کانظام ہی انسانیت کو عزت ،عروج ،طاقت ،نجات اور رب کی رضادلاتاہے،مسلمانوں نے اسلامی نظام سے ظلم کیا جس کی وجہ سے آج وہ مسائل کا شکا رہیں اور اغیار نے ان کی باگیں اپنے ہاتھ میں لے لی ہیں،57اسلامی ممالک کے حکمران اغیار کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں،اغیار مسلمانوں کے وسائل پر عیاشی کررہے ہیں اور مسلمان ان کے غلام بن گئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی کوٹلی شہر کے زیراہتمام سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس کی صدارت امیر ضلع عبدالحمید چوھدری نے کانفرنس سے پروفیسر باغ حسین ،عبدالروف بٹ،منو ر ہاشمی زاہد حسن سے دیگر قائدین نے خطاب کیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بنی ﷺ کا مشن انسانوں کو انسانو ں کی غلامی سے نکال کر اﷲ کی غلامی میں دینا اور اسلام کو بطور نظام زندگی نافذ کرنا تھا ،اب اسلام کے قیام کی ذمہ داری امت پر ہے ،آج قرآن کا سب سے بڑا تقاضایہ ہے کہ اس کو نظام نافذ کیا جائے،اس کے نافذ کے لیے جدوجہد کی جائے،معاملات زندگی کو درست کیا جائے اﷲ کی مخلوق کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جائے بھائی چارے کو فروغ دیا جائے،لوگوں کے حقوق کا خیال رکھا جائے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی قلوب کو مسخر کر کے اسلامی انقلاب اور شیریعت کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے،عوام اسلامی پرچم کو لے کر انکلیں اور اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کے نظام کے نافذ کے لیے عملی اقدامات کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر