{AF}
ذات برادریوں کے جھنڈے اٹھا کر پھگڑیاں اوچلنا زمانہ جہالیت کی باتیں ہیں،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
بلوچ میں عوام کو اپنی من مرضی سے فیصلہ کرنے دیں ،دھونس دھاندلی سے منتخب ہونے والے پارٹیاں بدلنے کا ریکارڈ قائم کریں گے،جب ریاست کے ذمہ دارقوم کے ضمیر کا سودا لگائیں گے تو نیچے کچھ باقی نہیں رہے گا،بیس کیمپ کے قومی تشخص کو مجروح نہ کیا جائے،روایاتی پارٹیاں اپنی ناکامی اورنااہلی چھپانے کے لیے ہوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیرڈاکٹرخالد محمود نے کہاہے کہ دنیا اکیسویں صدی میں داخل ہورہی ہے اورہم آج بھی ذات برادریوں کے جھنڈے اٹھائے ایک دوسرے کی پھگڑیاں اوجھال رہے ہیں جو زمانہ جہالیت کی باتیں ہیں،عوام کو اپنی من مرضی سے اپنے امیدوار منتخب کرنے کا موقع دیا جائے ورنہ دھونس دھاندلی سے جو مال منتخب ہوکر آئے گا وہ پارٹیاں بدلنے کا ریکارڈ قائم کرے گا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ نظام کو تبدیل کیے بغیرہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے ہمارے پاس اﷲ کادیا ہو انظام ہے بس اس کو نافذ کرنے کی ضرورت ہے،جب وہ نافذ ہوگا تو عوام کے مسائل حل ہوں گے ،انھوں نے کہاکہ ریاست کے آزاد حصوں میں سو فیصد جماعت اسلامی کی تنظیم قائم کرنا از بس ضروری ہے ،معاشر ے کے اچھے افراد کو شامل کیا جائے نوجوانوں اور خواتین کو مغربی تہذیبی یلغار سے بچانا ایک بڑا چیلنج ہے،جماعت اسلامی اس محاذ پربھی اپنی ذمہ داریوں کو ادا کررہی ہے،انھوں نے کہاکہ ذاتی برادریوں کے دائروں سے نکل کر اﷲ کی رضا کے لیے کام کرنا ہوگا،اسی میں انسانیت کی بھی بھلائی ہے اور اﷲ کی رضا بھی حاصل ہوگی۔انھوں نے کہاجس کے طرح بیس کیمپ کے قومی تشخص کا جنازہ نکالا جارہاہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ روایاتی پارٹیاں اپنی ناکامی اور نااہلی چھپانے کے لیے ہوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں۔