{AF}
بلوچ میں وزیر اعظم کی موجودگی میں ماجد رشید کے ساتھ سانحہ شفاف انتخابات کے لیے سوالیہ نشان بن گیا،جماعت اسلامی{/AF}
چیف الیکشن کمیشن اس واقعے کا نوٹس لے ،حکومت کی طرف سے مداخلت اور وزراء کی فوج حلقے میں لوگوں کے ضمیر زبردستی خریدنے کی کوشش کر رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے ،عوام کا انتخابات سے اعتماداٹھ جائے گا اگر اس واقعے کا نوٹس نہ لیا گیا راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ میں وزیر اعظم کی موجود گی میں تحریک انصاف کے امیدوار ماجد رشید کے ساتھ جو سانحہ ہوا وہ شفاف انتخابات کے لیے سوالیہ نشان بن چکا ہے چیف الیکشن کمیشن اس کا سختی سے نوٹس لے ورنہ عوام کا اعتماد انتخابات کے عمل سے اٹھ جائے گا ،انہوں نے کہا کہ حکومت اور اس کے وزراء اس حلقے میں بدترین مداخلت کر رہے ہیں اس کا بھی نوٹس لیا جانا چاہیے اور عوام کو اپنی مرضی کا نمائندہ منتخب کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔