نوجوانوں کی طاقت سے ہی اسلامی انقلاب کی راہ ہموار ہو سکتی ہے،اظہر اقبال حسن

{AF}logo-shabab-e-milliنوجوانوں کی طاقت سے ہی اسلامی انقلاب کی راہ ہموار ہو سکتی ہے،اظہر اقبال حسن {/AF}

شباب ملی آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو بھرپور انداز سے منظم کر کے اسلامی انقلاب کا ہر اول دستہ بنائے گی ،امجد یعقوب شباب ملی کے پہلی یوتھ کمیٹی کے اجلاس سے سیاسی امور کے چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود،سابق سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم،امیر ضلع باغ عثمان انور،سابق امیر ضلع نثار شائق،میر محمد،ممتاز گل اور دیگر کا خطاب راولپنڈی( پ ر) شاب ملی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کی یوتھ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب اظہر اقبال حسن نے کہا ہے کہ نوجوان قومی اثاثہ ہیں اس وقت وہ مختلف سرگرمیوں میں اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں حکومتی سطح پر نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں اور تربیت کے لیے کوئی اہتمام نہیں ہے بڑھی تعداد میں نوجوان بے روزگاری کا شکار ہیں معاشی مسائل با صلاحیت نوجوانوں کو ملک سے باہر رہنے پر مجبور کر رہے ہیں دوسری خطرے ناک صورت حال یہ ہے کہ ایسے با صلاحیت نوجوان جو ریاست کے لیے اور عوام کے لیے کچھ کر سکتے ہیں جب ان کو مناسب جگہ نہیں ملتی تو وہ ردعمل کے طور پر منفی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں اور مغربی تہذیبی یلغار اسی طرح کے نوجوانوں کو اپنا ہدف بنائے ہوئے ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و سیاسی امور کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ آزاد کشمیر میں نوجوان آبادی کا 62فیصد ہیں ان نوجوانوں کو درست راہنمائی کرنا صحیح خطوط پر لگانا ہماری ذمہ داری ہے آج نوجوانوں کو درباری بنانے کی سازشیں ہو رہی ہیں اور ان کی عزت نفص مجروع کی جار ہی ہے اس موقع پر سابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ جہانگیر نے کہا کہ شباب ملی نوجوانوں کو اپنی صفوں میں لائے اور ان کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقعے فراہم کرے،اجلاس سے خطاب کے دوران راجہ فاضل تبسم اور نثار شائق نے کہا کہ میرٹ کی پامالی اور لوٹ مار حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے نوجوان منظم ہو کر میرٹ کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کریں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شباب ملی آزاد جموں وکشمیرکے صدر امجد یعقوب نے کہا کہ آزاد حکومت کے پاس نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی پروگرام نہیں ہے اور نہ ہی بجٹ میں ان نوجوانوں کے لیے رقم مختص کی جاتی ہے جس کی وجہ سے بے روزگاری کا سیلاب ہے اور نوجوان قوم کی خدمت کرنے کے بجائے خدشہ ہے کہ وہ جرائم کا راستہ اختیار کریں ایسے میں شباب ملی ان کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر